آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کی مسلم کانفرنس میں شمولیت

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس میں شمولیت کا سلسلہ زور شور سے جاری، حلقہ چکار سے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء راجہ وقار احمد نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے نئے شامل ہونے والے راجہ وقار احمد کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ راجہ وقار کی شمولیت سے حلقہ چکار میں مسلم کانفرنس مذید مضبوط ہوگئی ہے، مسلم کانفرنس کی صفوں میں جاندار، موثر، باوقار اور بااثر کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، ماضی میں مسلم کانفرنس کمزور ضروری رہی مگر آنے والے انتخابات میں حیرت انگیز نتائج دے گی، گزشتہ 10 سالہ عرصہ میں آزاد کشمیر کو ہر شعبہ زندگی کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا، مسلم کانفرنس میں نئے لوگوں کا آنا خوش آئندہ، آزاد کشمیر میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں، امیدواروں اور کارکنان مسلم کانفرنس کو چاہیے کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر توجہ مرکوز کر لیں، مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی سواد اعظم جماعت ہے، سیاسی کارکنوں کو اس جماعت کی مکمل بحالی کے لئے اپنا اولین کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوان ہماری بقاء کی ضمانت ہیں، نوجوانوں نے مستقبل میں تحریک آزادی کشمیرسمیت ریاستی مسائل پر دسترس حاصل کرتے ہوئے ان پر قابو پانا ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس آئندہ عام انتخابات میں شاندار نتائج دے گی اس لئے سیاسی کارکن دوسری پارٹیوں سے مایوس ہو کر مسلم کانفرنس کا رخ کررہے ہیں، ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی ہے، نئے شامل ہونے والوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا، آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو صرف مسلم کانفرنس ہی سمجھتی ہے اور ان کے حل کا ٹھوس پروگرام بھی رکھتی ہے اس موقع پر نئے شامل ہونے والے راجہ وقار احمد نے کہا ہیکہ غیر ریاستی جماعتوں نظریات سے تنگ آکر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، کیونکہ مسلم کانفرنس ریاست کی واحد نظریاتی جماعت ہے جو کبھی نظریات و افکار پر سمجھوتہ نہیں کرتی، میں اپنے تمام دوست احباب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ریاست کی بقاء چاہتے ہو تو مسلم کانفرنس کو کامیاب کرو، غیر ریاستی پارٹیوں نے خطہ کے عوام کا بری طرح استحصال کیا، مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں جنتے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ آج بھی تمام اقتدار کے ادوار پر بھاری ہیں، انہوں نے مسلم کانفرنس کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس کی چکار سے کامیابی کا یقین دلایا۔اس موقع پر مسلم کانفرنس حلقہ نمبر 7 کے مرکزی رہنماء جو حال ہی میں مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں لیاقت اعوان بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں