پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، فیصل ممتاز راٹھور

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلزپارٹی اللہ اور عوام کی طاقت سے آئندہ عام انتخابات کو چوری کرنے کا پی ٹی آئی اور ن لیگ کا منصوبہ ناکام بنا کر واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں “پری پول ریگنگ “ کے عزائم رکھنے والوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ نامکمل ہریام پل،دریاؤں کا سودہ اور عدلیہ بحران فاروق حیدر حکومت کے “سنہری “ کارنامے ہیں۔ زمین پر منصوبہ نظر نہیں آرہا پانچ سال میں ملنے والے ایک کھرب سے زائد کے ترقیاتی بجٹ کا حساب لیں گے۔ کشمیری بھارتی ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی وہ گذشتہ شام قومی و ریاستی اخبارات کے مالکان و ایڈیٹرز کے اعزاز میں اپنی اورسابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ افطار ڈنر میں خواجہ اے متین، سردار زائد تبسم، راجہ کفیل خان، بشارت عباسی،خالد گردیزی، ہارون الرشید، مسعود خان، کاشف میر، عابد عباسی، پی پی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید عزادار حسین کاظمی شریک ہوئے۔ فیصل راٹھور نے کہا کہ 74 سال سے کشمیری عوام حق خوداردیت کے لئے مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے کشمیر کاز عالمی سطح پر اجاگر کیا اگر آج شہید ذولفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو مسلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتاانہوں نے کہا کہ  کشمیری عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاق مدد جاری رکھیں   گے.انہوں نے کہا کہ  کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کی اجازت دی جائے، ہم آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بات پر کھڑے ہیں، ہمارا نعرہ ایک ہی ہے کہ رائے شماری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی اہلیت ہی نہیں ہے ۔بلاول بھٹو ہی کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کشمیری عوام ان پر اعتماد بھی کرتے ہیں۔ انوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کسان، مزدور اور غریب کا معاشی استحصال کیا جارہاہے ،بے روزگاری بہت بڑھ چکی پانچ سال میں ن لیگ کی حکومت نے غربت کے خاتمہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں غربت کے خاتمے کے لئے نئے اقدامات اٹھائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close