آزاد کشمیر الیکشن 21، ٹکٹ کے لیے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے تین سو امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لیے

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے پارٹی ٹکٹ کے لئے تقریباً تین سوکے لگ بھگ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے گئے۔اس موقع پرپی ٹی آزاد آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کی صدارت پی ٹی آزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین ارشد داد نے کی جبکہ اس موقع پر ممبران وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،جوائنٹ سیکریٹری خواجہ فاروق احمد،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری راجہ منصور، ممبر قانون ساز اسمبلی دیوان غلام محی الدین،سابق وزیرقیوم نیازی،کرنل (ر)امان اللہ کا پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے ٹکٹ کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔آج مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے انٹرویوز کے ساتھ ہی تمام امیدواروں سے انٹرویوز کا سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔اس موقع پر پارلیمانی بورڈ نے تمام امیدواروں کو تحمل سے سنا اب آئندہ ہفتے پارلیمانی بورڈ کی ایک اور میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں پارلیمانی بورڈ میں کیے گئے انٹرویوز کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے نظر ثانی بورڈ کو بھیجی جائیں گی۔جس کے بعد آئندہ چند روز میں آزاد کشمیر کے ہ جنرل الیکشن کے لئے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close