آزاد کشمیر الیکشن 21، جے یو آئی آزاد کشمیر کے رہنما کی مسلم کانفرنس میں شمولیت

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) الیکشن قریب، مسلم کانفرنس کا گراف بلندیوں کو چھونے لگا، شمولیت پروگرام جاری و ساری، نیلم ویلی سے سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی رہنماء جے یو آئی آزاد کشمیر پیر سید عبداللہ شاہ مظہر مسلم کانفرنس میں شامل، شامل ہونے والوں نے مجاہد منزل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا، نئے شامل ہونے والوں کو قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان، سابق وزیر حکومت مفتی منصور الرحمان، سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، یوتھ ونگ کے صدر سردار واجد بن عارف ایڈو وکیٹ، مسلم کانفرنس کے نائب صدر میاں عبدالقدوس اسحاقی ودیگر نے ہار پہنا کر مبارکباد دی، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اللہ تعالی نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی طرف مائل کردیئے، آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے، مسلم کانفرنس شہیدوں، غازیوں کی جماعت ہے، مسلم کانفرنس سے بے وفائی کرنے والے شیخ عبداللہ سے لیکر نواز شریف تک کے انجام کو دیکھیں، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی و قار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیشہ کشمیر پر اپنا واضح و جاندار موقف اپنایا، مضبوط و توانا مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادی کشمیر کی ضامن ہے، ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ سب کو ملکر مسلم کانفرنس کو کامیاب کرانا ہوگا، یہ ریاست جموں وکشمیر کی واحد خوش قسمت سیاسی جماعت ہے جس کوقائد اعظم محمد علی جناح تائید و حمایت حاصل ہے، انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی و استحکام پاکستان کیلئے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہم جماعت مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والے پیر سید عبداللہ شاہ مظہر اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیر سید عبداللہ شاہ مظہر علمی، ادبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ا ن کی مسلم کانفرنس میں شمولیت سے مسلم کانفرنس نیلم میں مذید مضبوط ہوئی ہے، نئے شامل ہونے والوں کو جماعت میں جائز مقام دیا جائے گا، شمولیت کے بعدپیر سید عبداللہ شاہ مظہر نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان کرونا وباء سے چھٹکارا حاصل کرکے صحت یاب ہوئے اللہ تعالی انھیں مذید صحت و لمبی زندگی عطاء کرے، مسلم کانفرنس میں آنا کوئی نئی بات نہیں، مسلم کانفرنس میرا آبائی گھر ہے، یہ جماعت میر ے بزرگوں کی ہے، اپنی تمام تر کوشش ہوگی کہ آئندہ مسلم کانفرنس کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ایک بار پھر اقتدار میں آئے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے،تقریب سے مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین، یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، سابق وزیر حکومت مفتی منصور الرحمان، شمیم علی ملک، میاں عبدالقدوس اسحاق، سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنسی ریاستی جماعت ہے جس کا شاندار تاریخی کردار ہے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، ہمیشہ سازشی عناصر کو بے نقاب کیا، مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کرکے ایک مضبوط سیٹ اپ دیا، جس کی بدولت آج ریاستی عوام مستفید ہورہی ہے، کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں، اپنی صفوں میں اتحاد رکھتے مخالفین کی ہر سازش کو ناکام بنائیں، اللہ تعالی کا شکرہے کہ مسلم کانفرنس ایک بار پھر کامیابی کی طر ف رواں دواں ہے، آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرینگے، پیرسید عبداللہ شاہ مظہر کو مسلم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔شمولیتی پروگرام میں یوتھ ونگ کے مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسرکاظمی، مسلم کانفرنس ضلع نیلم کے جنرل سیکرٹری عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ، کمانڈر شفیق، عبدالمجید مغل نے بھی پیر سید عبداللہ شاہ مظہر کو ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی،تقریب کے اختیام پر پیر سید عبداللہ شاہ مظہر نے قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان سمیت دنیا بھر میں مسلمان جو کرونا کا شکار ہیں کی صحت یابی اور اس وباء سے نجات کیلئے دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close