خواتین وکلاء ونگ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن، خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی تنظیموں کی منظوری دے دی گئی

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے خواتین وکلاء ونگ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن اورخواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی تنظیموں کی منظوری دے دی۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں صدر مسلم کانفرنس نے خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کے لئے جن ناموں کی منظوری دی ہے اُن میں نزابہ شریف،ڈی ایچ اے۔سینئر نائب صدر،مہوش اختر،کھنہ پل راولپنڈی۔آرگنائزر،لبنیٰ الیاس،موگاہ۔ راولپنڈی۔نائب صدر،فوزیہ وسیم،شالو پلی۔ راولپنڈی۔نائب صدر،شکیلہ آفتاب،بینک کالونی دھمیال۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ثناء ملک،ڈھوک کالا خان۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری،شمائلہ قیوم،ڈھوک چوہدریاں۔ڈپٹی آرگنائزر،ناظمہ معروف،پی ڈبلیو ڈی۔سیکرٹری اطلاعات،آسیہ جنجوعہ،گورکھ پور اڈیالہ۔سیکرٹری مالیات،عائشہ غلام نبی بھٹی،ڈھوک امام دین۔رابطہ سیکرٹری اور منیبہ یوسف،گلستان کالونی۔آفس سیکرٹر ی شامل ہیں۔ جبکہ خواتین وکلاء ونگ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے لئے جن ناموں کی منظوری دی ہے اُن میں عید النساء، بساڑی، راولپنڈی،صدر۔نرگس علوی،ہجیرہ،سینئر نائب صدر۔فریدہ الیاس،راولاکوٹ،جنرل سیکرٹری۔نوشین اشرف،راولاکوٹ، آرگنائزر۔رابعہ بٹ، پلندری،نائب صدر۔سردار مہوش،نیلم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اورعائشہ صدوزئی، پلندری،سیکرٹری اطلاعات کے نام شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close