کرونا کی بڑھتی صورتحال‘ ایس پی رینجرز آزاد کشمیر نے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی

مظفرآباد(آئی این پی)ایس پی رینجرز آزادکشمیر راجہ فیاض خان نے کرونا وباء کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ایس پی راجہ فیاض خان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین داخلی اورخارجی راستوں پر کڑی نظر رکھیں۔ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انھوںنے کہا کہ کرونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے عوام اور پولیس چاہیے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں