بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور ایل اے تھری میں اپنے صدارتی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور ایل اے تھری میں اپنے صدارتی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا آفس کی افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر ضلع میرپور سٹی میرپور کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد میری سیاست کا نصب العین اور ہمیشہ سے پہلی ترجیح رہی ہے مقبوضہ کشمیر کے لوگ اسی وجہ سے مجھ سے محبت رکھتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں میرے پوسٹر لگائے گئے ہیں تو اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ وہاں کی عوام کی مجھ سے محبت ہے میں جب آزاد کشمیر کا وزیراعظم تھا تو مقبوضہ کشمیر کی عوام مجھے مقبوضہ کشمیر کا بھی وزیراعظم سمجھتی تھی کیونکہ میرے دور میں آزاد کشمیر آزادی کا حقیقی معنوں میں بیس کیمپ تھا انشاء اللہ آزاد کشمیر کو ایک مرتبہ پھر آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے میں جلد برطانیہ سمیت یورپ کا دورہ کر کے عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کروں گا برطانیہ میں اب ویکسینیشن کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے جس سے کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جیسے ہی کرونا کی وبا پر کنٹرول ہو گا ہم برطانیہ سمیت دیگر عالمی فورموں پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی جدوجہد تیز کر دیں گے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر تیزی سے اقتدار کی بڑھ رہی ہے ہم نے آزاد کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں میں امیدواران کے انٹرویو مکمل کر لیے ہیں مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں کے انٹرویو ستائیس اور اٹھائیں اپریل کو ہوں گے مئی کے پہلے ہفتے میں نظر ثانی بورڈ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا جہاں امیدواران کو ٹکٹ وزیراعظم عمران خان خود جاری کریں گے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے براہ راست ٹکٹ جاری ہونے کی وجہ سے تمام امیدواران کو بوسٹ ملے گا اور عوامی سطح پر ان کی پزیرائی میں مزید اضافہ ہو گا پی ٹی آئی اس وقت آزاد کشمیر میں مقبولیت کے اعتبار سے اول پوزیشن پر ہے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ ہو گا پہلی پوزیشن کا کوئی مقابلہ نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شکست دے کر بھاری اکثریت سے حکومت سازی کا مرحلہ عبور کرے گی ہم حکومت سازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور نظریات کی روشنی میں ریاست کے اندر تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز کریں گے افطار ڈنر سے سکندر بیگ ڈاکٹر بشیر چوہدری سہیل شجاع مجاہد چوہدری محمد صدیق چوہدری محمد منشا آصف جرال حاجی محمد ادریس زرگر نواز رتیال جبار منہاس ایڈووکیٹ وجاہت بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close