آزاد کشمیر الیکشن، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی ٹکٹوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویو 23 اپریل سے شروع کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے قائم کیے گئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 23 اپریل کو زرداری ہاؤس میں ہوگا۔ سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور بھی اجلاس میں شرکت کریں گی۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹوں کیلئے موصول 190 درخواستوں پر امیدواروں سے بعد از نماز جمعہ دن دو بجے انٹرویوز لئے جائیں گے۔ پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق انٹرویوز کا آغاز مظفرآباد ڈویژن کے امیدواروں سے ہو گا۔ دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور نے امیدواروں/درخواست گذاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا سختی سے خیال رکھیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے پیش نظر انٹرویوز کے لئے اکیلے ہیں آئیں اور فالتو افراد کو ہرگز نہ لائیں ۔کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close