بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تباہ کن باؤلنگ، سہنسہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں حاصل کر لیں

اسلام آباد (پی این آئی) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تباہ کن باؤلنگ سہنسہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کی بڑی وکٹیں حاصل کر لی۔ سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری یعقوب کے بھائی لالہ قدر زمان، وزیر حکومت راجہ نصیرکے دست راس غفور جاوید، سابق تحصیل چئیرمین زکوۃ کونسل چوہدری خادم حسین، ماسٹر عبدالرحمن،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری یعقوب کے صاحبزادے آفتاب یعقوب اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک پروقارتقریب میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں حاجی محمد بشیر، چوہدری بنارس حسین، چوہدری عبدالقدیر، چو۲ہدری نزاکت حسین، چوہدری محمد صادق، چوہدری عرفان رفیق،چوہدری خالد محمود، صوفی محمد حسین، چوہدری نثار احمد، چوہدری فیض عالم، چوہدری عبدالرحمن، چوہدری حسنات سعید، چوہدری عقیل،چوہدری محمد بشیر، چوہدری مالک، چوہدری معصوم، چوہدری عباس، چوہدری ریاست، چوہدری ساجد، حاجی عنایت، چوہدری یاسر، چوہدری یامین، صوبیدار (ر)اسلم، حاجی محبوب، چوہدری الطاف، چوہدری زراعت، چوہدری عبدالستار، مسٹر فیاض، چوہدری شبیر، چوہدری محبوب، حاجی فضل حسین، چوہدری مطلوب، حوالدار (ر)مختار،چوہدری طاہر محمود،چوہدری محمد اشفاق، حاجی عبدالعزیز، چوہدری جمال گورسی، چوہدری عابد، چوہدری اسلم،صوبیدار (ر)اکرم، چوہدری آفتاب، یعقوب، نمبردار علی اصغر، چوہدری خورشیداحمد، چوہدری قیوم، چوہدری خوشحال،راجہ عبدالغفار، چوہدری حفیظ، چوہدری قاسم، چوہدری عبدالسلام، چوہدری مقبول، چوہدری محمد خلیل،نمبردارحاجی اللہ دتہ،نمبردار کالا خان، چوہدری الطاف، چوہدری غلام فاروق، چوہدری ندیم گجر، چوہدری شہزاد، چوہدری صابر حسین، چوہدری محمد الیاس، چوہدری کامران،قاضی اعظم، ملک شعبان، ملک یاسر، حافظ ممتاز، حاجی عبدالحمید مغل،چوہدری نذیر فاروق، صوبیدار(ر) الیاس، خلیفہ سرفراز، چوہدری تنویر، صوبیدار (ر)الیاس،خلیفہ شفاعت، صوبیدار(ر) فیاض خان، چوہدری سعید، چوہدری محمد طفیل، چوہدری اسد،چوہدری غلام مصروف، ملک مظہر حسین اور دیگر شامل تھے۔جبکہ اس موقع پر تقریب میں سابق مشیر چوہدری اخلاق احمد، سردار رزاق خان، چوہدری ساجد نواز، سردار خرم،چوہدری اشفاق، سردار رب نواز،حسن شاہ،راجہ غفار، راجہ وقاص،طاہر مظہر،راجہ گل خضر چوہدری فراقت، چوہدری مقبول، سلیم، خوشحال اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سہنسہ سے اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرمیں شمولیت اس بات کی غماز ی کر رہی ہے کہ سہنسہ اب پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے اور سہسنہ کی سیٹ انشا ء ا للہ اب پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔آزاد کشمیر میں جوق در جوق عوام کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اس بات پتا دے رہی ہے کہ آزاد کشمیر میں لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر اقتدار میں آکر کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرے گی اور آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close