اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے پارٹی ٹکٹ کے لئے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن سے تقریباً تین سو امیدواروں کے انٹرویو مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر پارلیمانی بورڈ کے ممبران کی باضابطہ تصویر بھی جاری کر دی گئی۔ پارلیمانی بورڈ نے روزانہ آٹھ گھنٹے لگاتار کے تین سو کے قریب امیدواروں کے انٹرویوز کیے جس میں امیدواروں کو برابری کی بنیاد پر موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنی اہلیت اورجوازیت پیش کریں۔پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین ارشد داد اور وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کمال مہارت سے پارٹی رہنماؤں کو اس بات پر قائل کرتے رہے کہ پارٹی کے فیصلوں کو گلے لگانا بہترین سیاسی کارکن کی علامت ہے۔اتحاد و اتفاق سے پارٹی کو آگے لانا ہے اور باہمی شراکت سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنے ہیں۔کرنل (ر)امان اللہ خان نے بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار کاغذی کاروئی کی۔جبکہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صبر و تحمل سے کارکنوں کے تحفظات کو سنا اور تسلی بخش جوابات دئیے۔اس موقع پر پارلیمانی بورڈمیں امیدواروں کے انٹرویز کے لئے چئیرمین ارشد داد، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈہ پور،آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،جوائنٹ سیکریٹری خواجہ فاروق احمد، سابق وزیر دیوان غلام محی الدین،سابق وزیرقیوم نیازی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری راجہ منصور، کرنل امان اللہ نے شرکت کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں