اٹھمقام (پی این آئی) عدلیہ بحران کے معاملہ پر وائس چئیرمین مقبول وار کا بیانیہ وکلاء برادری کے دل کی آواز ہے۔ صدر ریاست اپنے عہدے کے وقار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے ہی پیدا کردہ آئینی بحران کو حل کرنیکے لیے مثبت کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار صدر نیلم بار ایسوسی ایشن امجد حسین لون ایڈووکیٹ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم بار قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کیلیے فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے آزاد عدلیہ کیلیے اپنا کردار ادا کریگی۔ ہم کسی کو آئین کو موم کی ناک بنانے کی اجازت نہیں دینگے ۔ ن لیگ کی حکومت تابع محمل عدلیہ بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے وہ ہوش کے ناخن لے اور آگ کیساتھ کھیلنے سے باز رہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے دانستہ عدلیہ بحران پیدا کر کے معاملہ کو بند گلی کی طرف دھکیلا ہے۔ نیلم بار ایسوسی ایشن متفقہ طور پر ایسے اقدامات کی مذمت کرتی ہے بلکہ راست اقدامات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ صدر نیلم بار نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں اعلی عدلیہ کیخلاف محلاتی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات پر چئیرمین کشمیر کونسل اور مقتدر قوتوں کو بار کی جانب سےآئندہ چند روز میں مکتوب تحریر کرنے جا رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں