عوام ماسک اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں تاکہ وباء میں کمی واقع ہو سکے، سردار عتیق احمد خان کی عوام سے اپیل

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) کرونا ایک عالمی گیر وباء ہے، اس سے بچاؤ واحد حل احتیاط ہے، ذراء سے لاپرواہی و غفلت پورا خطہ اس وباکے شکار ہوسکتا ہے،عوام ماسک اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں تاکہ وباء میں کمی واقع ہو سکے، جب حالات ہنگامی ہو جائیں تو عوام کو ایک قوم بن کر حکومتوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک لاک ڈاؤن سے بچ سکے، کیونکہ لاک ڈاؤن سے جہاں غریب، متوسط طبقہ متاثر ہوتا

ہے وہیں ملکی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ا ن خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہونگی، تمام تر تقریبات کو یا تو منسوخ کیا جائے یا پھر محدود رکھتے ہوئے اپنے ضروری فرائض کی انجام دہی کی جائے، اگر ہم نے دنیا کی ہر بات پر عمل کیا تو عین ممکن ہے کہ ہم بہت جلداز جلد اس مہلک بیماری سے چھٹکارا حاصل کرلیں، حکومتی ایس اوپیز پر خود بھی عمل کریں اور ایسے علاقہ جہاں پر شرح خواندگی کم ہے وہاں پر بھی آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کرکے معلومات فراہم کی جائیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہورہا ہے، اس ماہ مقدس میں ہم اللہ تعالیٰ کے حضور کثرت سے دعائیں بجا لائیں، اور ملک کی خوشحالی اور تما م تر مسائل و بیماریوں سے نجات کے لئے روزانہ کی بنیاد پر استغفار کا ورد کیا جائے تاکہ اللہ تعالی ہمارے گناہوں کی بخشش کرتے ہوئے ہمیں ہر طرح کے مسائل اور بیماریوں سے بچا کررکھے، کرونا جیسی وبا ء سے بھی نجات دے، تاکہ ہم پھر سے اپنے روز مرہ کے معاملات زندگی کو شروع کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کرسکیں،سب سے اہم بات ان تاجر حضرات کو بھی متوسط طبقہ کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان مشکل کٹھن حالات میں منافع خوری کو ترک کرنا ہوگا تاکہ جو طبقہ کرونا وائرس سے متاثر ہے ان کے گھروں میں بھی خوراک پانی بآسانی میسر آسکے، مخیر حضرات کو چاہیے کہ رمضان المبارک میں ہر علاقے میں ایسے نادار، غریب، معزور افراد کی مالی و اشیاء خوردونوش کی تقسیم کرکے امداد کریں تاکہ وہ بھی رمضان اور عید کی خوشیاں منا سکیں،اور شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ کرونا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے صرف ایک دو افراد مارکیٹ میں خریداری کے لئے آئیں باقی افراد بلاوجہ شہروں، مارکیٹوں کا رخ نہ کریں، سردار عتیق

احمد خان نے مذید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے رمضان سے قبل عبادت گاہوں پر حملے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلمانوں کو مساجد سے دوررکھنے کے لئے یہ مذموم، مکروہ فریب کھیلا جارہا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عالمی دنیا کو اس وقت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل پر ہندوستان کیخلاف کاروائی کرنا ہوگی، ورنہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مظالم کے حساب میں دنیا کو اس بربادی کا حساب چکانا ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close