مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے آئندہ مدت کے لئے مرکزی عہدیدران کی منظوری دے دی

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال نے آئندہ مدت کے لئے مرکزی عہدیدران کی منظوری دے دی۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں صدر مسلم کانفرنس نے ملک زاہد اعوان۔ افتخارآباد۔ حلقہ برنالہ کو مرکزی سیکرٹری جبکہ راجہ محمد یوسف (ر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، دھینگاوالی،

افتخار آباد۔ میجر محمد طفیل راجہ، پیر والا، برنالہ۔محمد صغیر مغل، پیر جمالی، افتخار آباد۔ راجہ منیر حسین، بر ملا، برنالہ۔کیپٹن (ر) شبیر فگوری، ساکن فگوری پتنی، برنالہ کو ممبران مرکزی مجلس عاملہ اور محمد اسحاق مغل،دھینگا والی، برنالہ کو آرگنائزر حلقہ برنالہ نامزد کیا ہے۔محترمہ مہرالنساء نے نامزد تمام عہدیدران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔۔۔۔ سردار عتیق احمد خان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری راولپنڈی، مظفرآباد، دھیر کوٹ (پی این آئی) راولپنڈی،مظفرآباد، نکیال، کوٹلی، دھیر کوٹ، میرپور، بھمبر، نیلم، باغ، رالاکوٹ سمیت ملک و بیرون ملک ان سے سیاسی و نظریاتی وابستگی رکھنے والوں کا بذریعہ ٹیلی فونک سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعتیق احمد خان سے بذریعہ ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کرتے ہوئے عمر درازی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق سردار عتیق احمد خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ مجاہد منزل راولپنڈی میں خود کو آئیسو لیٹ کئے ہوئے ہیں اور ان کی صحت خرابی اور کرونا کا شکار ہونے پر جماعتی کارکنوں کے علاوہ دوست احباب و عزیز و اقارب کا اندرون و بیرون ملک بسنے والوں کا بذریعہ ٹیلی فون رابطوں کا سلسلہ بدستور جاری، کئی کارکنوں کا ان کے بیٹوں سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں، گزشتہ روز سپریم ہیڈمسلم کانفرنس و سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے بھی سردار عتیق احمد خان کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی، جبکہ مسلم کانفرنسی کارکنوں نے صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی ہدایت پر جمعہ کے روز آزاد کشمیر بھر میں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان و مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے صحت یابی کی دعا کی گئی، اور بعض مقامات پر سردار عتیق احمد خان کی عمردرازی کے لئے غربا ء میں

لنگرکی تقسیم کرتے ہوئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔دریں اثناء مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی اپیل پر بھی جمعہ کے اجتماعات میں سردار عتیق احمد خان کی صحت یابی اور عمر درازی کے لئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close