لارڈ نذیر کی سردار عبدالقیوم خان کے مزار پر حاضری

دھیرکوٹ (پی این آئی) برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے سابق ممبر لارڈ نذیر احمد کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غازہ آباد مجاہداول کے مزار پرحاضری د ی اور فاتحہ خوانی کی۔ اور دعا کے بعد لارڈ نذیر احمد نے دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول جیسی تاریخ ساز ہمہ جہت اور دور اندیش شخصیات نہ صرف صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان کی تعلیمات،افکار اور نظریات کے اثرات صدیوں پر محیط ہوتے ہیں۔ ان عظیم شخصیات

کا وجود کسی قوم کے وقاراور خوش نصیبی کی علامت سمجھاجاتا ہے آزادکشمیر کے عوام بالعموم اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں کہ انہیں تقریبات 60سال تک مسلسل مجاہد اول کی مدبرانہ،مومنانہ اور بے مثال قیادت سے استفادہ حاصل کیا۔ مجاہد اول نے 23اگست 1947کو نیلہ بٹ کے مقام سے جہاد آزادی کشمیر کاآغاز کیا اور اس کی قیادت سے لے کر مسلم کانفرنس کے صدر،سپریم ہیڈ اور ریاست جموں وکشمیر کے صدر اور وزیراعظم کی حیثیت سے مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان کی شاندار تاریخ ساز کارکردگی باشندگان ریاست جموں وکشمیر کے لئے مشعل راہ ہے اور اس خطے کی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے۔ مجاہد اول نے ساری زندگی سیاسی اور نظریاتی مقاصد کے لئے وقف کیے رکھی آج بھی ان کے افکار وخیالات مسئلہ کشمیر پر ایک مستند تھارٹی اور ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے قوم کو فکری انتشار اور افراتفری سے نکالنے کے لئے کشمیر بنے پاکستان کا نعرہ ہی نہیں بلکہ ایک نصب العین دیا اور تحریک آزادی کے وکیل اور ترجمان تھے اور انہوں نے مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close