آزاد کشمیر، فریال تالپور سے ملاقات کے بعد صاحبزادہ اشفاق ظفر کا پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سیاسی امور کی انچارج و صدر شعبہ خواتین محترمہ فریال تالپور سے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما و سابق امیدوار اسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفر اور ان کے بھائی امتیاز ظفر نے ملاقات کی اور پارٹی اور آئندہ انتخابات امور پر تبادلہ خیال

کیا۔ اس موقع پر سابق سینیر مشیر چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے ۔ملاقات میں محترمہ فریال تالپور نے صاحبزادہ اشفاق ظفر کے جملہ تحفظات کو تفصیل اور ہمدردی سے سنا اور انھیں دور کرکے اشفاق ظفر کو مطمئن کیا جس کے بعد صاحبزادہ اشفاق ظفر نے آئندہ انتخاب پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ہی لڑنے کا اعلان کیا۔ ملاقات میں محترمہ فریال تالپور نے صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کی پارٹی خدمات اور پارٹی سے وفاداری کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارٹی کارکنوں کو اپنا اثاثہ سمجھا ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے یہی وجہ ہے ضیا کی آمریت بھی پیپلزپارٹی کو ختم نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی کے انتخابات ہیں جن میں عوام تیر پر مہر لگائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close