سردار عتیق احمد خان کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے، کارکنوں سے دعا کی اپیل

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان کا کروناٹیسٹ مثبت آگیا۔ الحمداللہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ڈاکٹروں نے 15دن کے لیے مکمل آئیسولیشن کامشورہ دیا ہے۔ قائدمسلم کانفرنس مجاہد منزل راولپنڈی میں اپنے آپ کو

قرنطینہ کرلیا ہے۔دریں اثناء قائدمسلم کانفرنس کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آزادکشمیر بھرمیں دعاؤں کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔ مجاہد منزل کے ترجمان کے مطابق سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان 15دن مکمل آرام کریں گے۔ مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قائدمسلم کانفرنس کی صحت یابی کیلئے اپنے اپنے گھروں اور مساجد میں دعائیں کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close