مظفرآباد (پی این آئی) راجہ ثاقب مجید کا گھوڑا یونین کونسل کچیلی میں داخل، ترہالہ سے گوجر قبیلے کے سرکردہ لوگ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔ کھاوڑہ میں مسلم کانفرنس کاسیاسی گراف بلند ہونے لگے۔ ثاقب مجید کی الیکشن مہم زور وشور سے جاری۔گزشتہ روز امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید نے یونین کونسل کچیلی ترھالہ کا دورہ، 35سال سے پیپلزپارٹی سے وابسطہ لوگون نے اپنے برادری
سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان کردیا۔ اور راجہ ثاقب مجید کے ہاتھ بیعت کر لی۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو راجہ ثاقب مجید نے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا۔ نئے شامل ہونے والوں میں چوہدری جاوید، چوہدری پرویز، چوہدری صداقت، چوہدری توصیف، ڈاکٹر بشیر، چوہدری لیاقت،چوہدری شکیل،چوہدری سید معالم،چوہدری ظہیر، چوہدری جاوید، چوہدری عاصم،چوہدری عمران، چوہدری ظہیر، چوہدری ناصر،چوہدری نثار، چوہدری عمیر کامران، چوہدری وحید، رویز قمر،لقمان منیر، حماد علی، ضمیر،واجد،رفاقت،چوہدری محمود،چوہدری شہزاد، حوالدار عزیز،آصف جمیل، گلزار عزیز،جہانگیر، کبیر او ر دیگر نے اپنی برادریوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کااعلان کردیا۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں سے راجہ ثاقب مجید نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے اور تمام برادریوں کا گلدستہ ہے۔ حالات بتارہے ہیں کہ مسلم کانفرنس پر مشکل وقت ختم ہوتا جارہا ہے۔ حلقہ کھاوڑہ کی عوام نے 2011اور 2016میں الیکشن میں مسلم کانفرنس کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنا ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت نے الیکشن سے پہلے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے۔ آئے روز دیگرجماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم کانفرنس مضبوط اور مستحکم ہے۔نئے شامل ہونے والوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں سے تنگ آکر مسلم کانفرنس میں شامل ہونے کااعلان کیا ہے۔ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ہماری محرومیوں کاازالہ کرینگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں