آزاد کشمیر میں ن لیگ کی سینئر قیادت بیرسٹر سلطان کے قافلے میں شامل

میرپور(پی این آئی) پی ٹی آئی کے بادل زور دار گرج کے ساتھ سیکٹر بی تھری میرپور میں برس پڑے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سیکٹر بی تھری میں چوکے چھکے۔ مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا معروف قانون دان سردار سہیل قیصر ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر سردار عادل سردار تجمل عاصم زرگر شیخ توقیر شیخ تنویر راجہ منیر راجہ ندیم شیخ نبیل شیخ علی طارق شیخ منظور شیخ اعظم شیخ نزیر شیخ

محسن شیخ احسن شیخ عمران شیخ کامران شیخ قیصر شیخ آصف شیخ توقیر راجہ کامران اور دیگر مسلم لیگ ن چھوڑ کراپنے کنبہ قبیلہ سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔باقاعدہ اعلان بی تھری میرپور میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر سابق کونسلر طاہر پہلوان پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپور کے صدر چوہدری محمد منشا سینئر نائب صدر حاجی محمد ادریس زرگر سابق مشیر حکومت چوہدری محمد شعبان بی تھری میرپور پی ٹی آئی کشمیر کے صدر محمد ذیشان زرگر صرافہ بازار میرپور کے نائب صدر محمد جہانگیر زرگر عثمان زرگر اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔بی تھری میرپور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو اربوں کا زرمبادلہ بھیج کر ہماری ملکی معیشت اور تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر حکومت سازی کے بعد اوورسیز کمیونٹی کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی کریں گے میں نے اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں ووٹ کا حق دینے کے لیے میں نے ہر فورم پر آواز اٹھائی عدالتی چارہ جوئی کی قانون ساز اسمبلی میں اس کا مطالبہ کیا مگر راجہ فاروق حیدر نے جان بوجھ کر اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو ووٹ کا حق نہیں دیا کیونکہ آزاد حکومت کو اس بات کا بخوبی علم تھا کہ اوورسیز کشمیری کمیونٹی اکثریت میں پی ٹی آئی کی حمایتی ہے سیکٹر بی تھری میرپور اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے آمدہ الیکشن میں بی تھری کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر مخالفین کو سرپرائز دیں گے میں سردار سہیل قیصر ایڈووکیٹ سردار عادل شیخ توقیر عاصم زرگر راجہ کامران سمیت بی تھری سے شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں آج سیکٹر بی تھری میں مسلم لیگ ن کا عملاً صفایا ہو گیا ہے آج پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تمام افراد انتہائی متحرک قسم کے سیاسی کارکن ہیں جن کی شمولیت سے اس سیکٹر میں ہماری سیاسی قوت میں بڑا اضافہ ہوا ہے میرپور میں میرٹ کی پامالیوں اپنے عروج پر ہیں راجہ فاروق حیدر کی میرپور دشمنی اور علاقائی تعصب کی بنیاد پر میرپور کو تعمیر وترقی سے محروم رکھا گیا جو تھوڑی بعد تعمیر و ترقی نظر آتی ہے وہ وفاقی حکومت کے مرہون منت ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کو دوگنا کر دیا ہے بعد ازاں سابق مشیر حکومت راجہ ہارون اور راجہ جاویداور راجہ شمس کی طرف سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں اوورسیز کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر برطانیہ سے آئے ہوئے اوورسیز راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آنے کے بعد میرپور کو حقیقی معنوں میں منی لندن بنائے گی یہاں پر میگا پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے میرٹ کو عملی طور پر بحال کر کے نوجوانوں کو ملازمتیں دیں گے کرپشن لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کریں گے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی بلا تخصیص فراہمی یقینی بنائیں گے انتخابی مہم اب فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو چکی ہے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان انتخابی مہم کے لیے خود کو صف آرا کر لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close