مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزامحمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی،سردار نعیم خان، پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، شمیم علی ملک،
مفتی منصور الرحمان، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ بورڈ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، سوشل میڈیا کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ، سٹی صدر شیخ مقصود احمد،سجاد انور عباسی، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، کیپٹن ریٹائرڈ افضل اعوان، سلیم اعوان، یاسر نقوی،سردار عابد رزاق، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ،ریحانہ خان، گلنار اقبال، افشاں سعید چوہدری،سلمیٰ کاظمی، نائلہ قلندر، سمعیہ فیاض راجہ، بشریٰ چشتی، شاہدہ تبسم عباسی، نسرین راجہ، افتخار رانا، بشارت مغل، جانداد عباسی، راجہ لطیف حسرت، راجہ زرین خان، ڈاکٹر عابد عباسی، مشتاق قریشی، سید تصور موسوی،میاں عبدالقدوس اسحاقی، شوکت عباسی ایڈووکیٹ، مجید طاہر، ریاض بلہاجی،خواجہ عنان،سید احسان علی شاہ، میجرریٹائرڈ عارف عباسی، راجہ بشیر عباسی، عبدالجبار عباسی، میر افتخار، میر امتیاز، مظہر عباسی، خوشحال قذافی، راجہ احسان حیدر، افتخار اکرم ودیگر نے پیپلزپارٹی کے متحرک و سرگرم رہنماء لیاقت اعوان اور ان کے ساتھیوں برادری سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت اعوان ایک ذمہ دار شخصیت ہیں اور ان کا بروقت مسلم کانفرنس میں آنا اہمیت کا حامل ہے، ہم ان کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے جماعت میں ویلکم کہتے ہیں، اور ان کی شمولیت سے حلقہ سات لیپہ میں مسلم کانفرنس
مضبوط ہو چکی، انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں لیپہ سمیت مظفرآباد ڈویژن میں شاندار کامیابی ہمارا مقدر بنے گی، مسلم کانفرنس نے ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ابھی سفر کا آغاز ہے یہ قافلہ کارواں کی شکل اختیار کر رہا ہے، آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک نیا موڑ آچکا ہے، 2021 کے انتخابات میں مسلم کانفرنس اپنے حریفوں کیخلاف ایک مضبوط دیوار بن کر سامنے آگئی۔موجودہ حکومت کی کرپشن، برادری ازم، تعصب، لوٹ کھسوٹ، میرٹ کے نام پر سیاسی ڈاکہ زنی، تعلیمی پیکج کے نام پر الیکشن ہائی جیک کرنے کی تمام تر سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں، موجودہ حکومت نے انتقام کی سیاست کی اور آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے نام پر اربوں روپے کا ضیائع کیا جس کا وقت آنے پر ان کو حساب دینا ہوا،لوگ آج بھی مسلم کانفرنس کا دور یاد کررہے ہیں، مسلم کانفرنس نے ریاست کی ہمیشہ خدمت کی تاہم کچھ طاقتوں نے اس سفر میں خلل ڈالا اور ریاستی عوام کے حقوق غضب کئے، اب پھر سے نئے دور کا آغاز ہورہاہے اور ریاستی عوام کی تقدیر بدلنے والی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں