بیرسٹر سلطان محمود کی سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات، انتخابی حکمت عملی پر مشورہ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات

میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد بلاکر ٹکٹ فائنل کرنے کے بعد پارٹی کی انتخابی مہم باضابطہ طور پر شروع کرنے کا فیصلہ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close