تاریخ گواہ ہے کہ کشمیر میں جب بھی فیئر الیکشن ہوئے تو مسلم کانفرنس نے کلین سویپ کیا، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس نظریاتی جماعت اور تاریخ کی وارث ہے۔ آزادکشمیر میں اس کا کردار کسی کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔غیر ریاستی یلغار نے ہمیشہ آزادکشمیر کے سیاسی ماحول کو خراب کیا۔ تاریخ گواہ

ہے کہ کشمیر میں جب بھی فیئر الیکشن ہوئے تو مسلم کانفرنس نے کلین سویپ کیا۔ہمارے پاس مثالی تاریخ موجود ہے کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ مصائب کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں مسلم کانفرنس کی سابق وزیرحکومت شمیم علی مکل، مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمیعہ ساجد راجہ،مسلم کانفرنس دھیرکوٹ کی صدر نسرین اخترراجہ،اور عوا می رابطہ بورڈ کے سینئر وائس چیئرمین خواجہ حنان،ہاشر اعاون، ولید عبداللہ،بلال قیوم ودیگر شامل تھے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ماضی میں جماعت کے اوپر آزمائشیں آتی رہیں مگر کارکنوں نے چٹان کی طرح مسلم کانفرنس کاساتھ دیا۔ ہم آزادکشمیر کی نظریاتی اساس کے پہرہ دار ہیں اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔کشمیریوں نے پاکستان بننے سے قبل اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کیا تھا۔ قرارداد پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیری عوام کے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں پور ی قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے کرکامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے نوجوانوں پرزور دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان آمدہ انتخابات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کریں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ووٹرلسٹوں کی چھان بین کی جائے اور صیح

لوگوں کے ووٹ درج کروائے جائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں دھاندلی نہ ہوسکے۔۔۔۔ فواد چوہدری کو کونسی دو وزارتیں دی جائیں گی؟ وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے ایک اور اہم خبر آگئی اسلام آباد (پی این آئی)فواد چوہدری کو کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاں دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، وہیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو اطلاعات کی اضافی وزارت دی جائے گی۔جبکہ وزارت خزانہ حاصل کرنے والے حماد اظہر بھی وزارت صنعت و پیداوار بھی سنبھالیں گے۔ جبکہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی گئی۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اب نئی معاشی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی، جبکہ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے علم نہیں۔ شبلی فراز نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کا کل دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، امید ہے ان کی رپورٹ منفی

آئے گی۔ کرونا کو شکست دینے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان جمعرات کے روز شیڈول وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کو عہدہ واپس لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر ملک کے نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو بھی اہم وزارتیں سونپی جائیں گی۔ دونوں رہنماوں کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے، ان کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کو الگ کر کے 2 نئی وزارتیں قائم کی جائیں گی۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی

فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں