تکمیل پاکستان کیلئے مہاجرین جموں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، بیرسٹر سلطان محمود

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر و رکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کور کمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے مہاجرین

جموں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مظفرآباد جلسہ میں مہاجرین کو بڑی خوشخبری دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں حلقہ دو لچھراٹ مظفرآباد سے پی پی، ن لیگ، مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی شامل ہونے والے کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شمولیت اختیار کرنیوالوں میں پیپلزپارٹی ڈویژن مظفرآباد کے سیکرٹری مالیات چوہدری اشرف (پنجکوٹ)،مہاجر کیمپ مانک پیاں سے پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس اور ن لیگ سے دیرینہ رفاقت ختم کر کے امیر مہاجر کیمپ مانک پیاں مجلس شوریٰ محمد یونس میر کی قیادت میں شامل ہونیوالے نمبردار محمد اسماعیل میر، محمد صادق خان، چوہدری شبیر، خورشید میر، سید محمود شاہ، رفیق قریشی، چوہدری جاوید، الیاس میر، شکیل میر، غلام محمد، سفیر میر، ظفر تانترے، سید غازی شاہ،عبدالرشید شیخ، عبدالکریم بٹ، غلام محمد قریشی، سائیں شیخ، محمد فاروق میر، محمد الطاف میر، شاہد کاظمی، زاہد کاظمی، اسرار احمد دانش، چوہدری مشرف و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سابق وزیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے شمولیت اختیار کرنیوالوں کو ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ

آزادکشمیر میں کرپٹ نظام حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا، برسر اقتدار آکر سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، احتساب کا عمل شروع کر کے کرپشن کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ مہاجرین جموں وکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں تقسیم کشمیر نہیں ہو گاآزادی کی تحریکوں کو دہشتگردی سے ملا کر مسئلہ کشمیر کو دبایا گیا.برہان وانی شہید سمیت دیگر آزادی پسندوں کی شہادتوں سے تحریک آزادیء کشمیر کو جلا ملی.اس سے پہلے کہ بھارت اور پاکستان طبل جنگ بجا دیں دنیا کو مسئلہ کشمیر کیلئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا.عمران خان پہلے وزیراعظم پاکستان ہیں جنہوں نے کشمیریوں پر اعتماد کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close