مظفرآبا د (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ النساء، ممبران اسمبلی ملک محمد نوار، سردار صغیر خان چغتائی، پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، سابق وزیر مال سردار نعیم خان،سابق
وزیر حکومت محترمہ شمیم علی ملک،مفتی منصور الرحمان، یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان، میرپور ڈویژن کے صدر چوہدری خضر حیات، میجرریٹائرڈ نصراللہ خان، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجہ، کرنل ریٹائر عارف عباسی، وحید خان مغل، شیخ مقصود احمد،سجاد انور عباسی، وحید الحق ہاشمی،افتخار رانا،راجہ ظفر معروف،چوہدری شوکت علی،شوکت عباسی ایڈووکیٹ، میجر ریٹائرڈ خضر الرحمان،شعبان آصف،ذکی جبار ایڈوکیٹ، قاضی ظفر، راجہ لطیف حسرت، سردار عابد رزاق،بشارت مغل، مشتاق قریشی، راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، ریحانہ خان، گلنار اقبال بنت کشمیر، سمعیہ فیاض راجہ، افشاں سعید چوہدری، بشریٰ تبسم راجہ، شاہدہ تبسیم عباسی، شہناز خان، صائمہ طارق عباسی ایڈووکیٹ، ریاض بلاجی، سلیم اعوان، مجید طاہر، منصو ر عالم قریشی، خواجہ عنان، راجہ سعید، محسن مجید راجہ، سید احسان شاہ، سردار عفان علی خان،سردار واجد بن عارف، رخسانہ وانی، نائلہ قلندر گردیزی، سلمیٰ کاظمی، نسرین راجہ، نصرت عباسی،ثقلین فداکاظمی، میر افتخار، یاسین عباسی ودیگرنے کہا کہ 23مارچ کا دن مسلمانان برصغیر کیلیے انتہائی اہمیت کا حامل،بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے
خواب کو قرار داد پاکستان کی روشنی میں پاکستان کی شکل میں عملی جامہ پہنانے پر مسلمانان ہند کی عظیم جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کرتا ہیں۔ مسلمانان ہند نے نظریہ پاکستان کو بنیاد بنا کر حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جو لازوال جدوجہد کی 23مارچ اس کی بنیادہے جسے لوگوں نے ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے ممکن کر دکھایا۔ یوم پاکستان نہ صرف آزاد کشمیر بیرون ملک بسنے والے کشمیری بلکہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام پورے جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل برصغیر کے مسلمانوں کیلئے کوئی سرزمین نہ تھی جہاں وہ آزادی سے زندگی بسر کر سکیں اور اس سرزمین”مملکت خداداد“ کے حصول کی لگن نے انہیں یکجا کر دیا تھا۔23 مارچ کے دن برصغیرکے مسلمانوں نے اپنی ملی تنظیم سے حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کی ولولہ انگیز قیادت و بصیرت افروز رہنمائی میں اقبال پارک لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تاریخ ساز اجتماع میں اپنی حتمی منزل کا تعین کیا تھا۔ قرار داد پاکستان ہمیں اجتماعیت کا درس دیتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے جسکو کشمیریوں نے اپنے خون سے زندہ رکھا ہواہے، کشمیری بائی چوائس پاکستانی ہیں اور پاکستان کو اپنی آرزوں اور امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں، دنیا میں
پاکستان سے زیادہ کشمیر یوں کا کوئی ہمدرد نہیں۔انشاء ا اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور پاکستان کی تکمیل الحاق کشمیر کے ذریعے ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے صرف چار سال بعد بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے کشمیر کا کامیاب دورہ کیا اور کشمیری مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا سفرآزادی جاری رکھیں۔کانفرنسی رہنماؤں نے 23 مارچ کے دن منعقدہ تقریبات میں سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس و سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں، اور کہا کہ آج کے دن مجاہداول کا ذکر نہ کیا جائے تو زیاتی ہوگی جنہوں نے اپنی ساری زندگی استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کیلئے وقف کی اور کشمیریوں کو ایک خوبصورت نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان دیتے ہوئے ان کی منزل کا تعین کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں