پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42 ویں برسی عوامی جوش و جذبہ سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور کی سربراہی میں سات رکنی انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ استقبالیہ کیمپ لگانے کیساتھ ساتھ

ریلیاں بھی نکالی جائیں گی،نمایاں مقامات پر بینرز اور جھنڈے آویزاں کئے جائیں گے ،وارڈ سطح پر رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ اس کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اتوار کے روز پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور ، شاہین کوثر ڈار، اظہر حسین گیلانی، راشد اسلام بٹ، صاحبزادہ ذوالفقار علی، سردارگلنواز خالق ایڈووکیٹ، سید عزادار حسین کاظمی،حاجی اصغر گجر، یونس اعوان ،حاجی صدیق، چوہدری عبدالحمید بابو، رشید لون، لیاقت علی اعوان ،راجہ صلاح الدین،مرزا ظہیر احمد ،ناصر محمود، فاطمہ انور، فاطمہ گیلانی، تعظیم بی بی،رابعہ بی بی اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گی۔ استقبالیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،31 مارچ سے 3 اپریل تک برسی کے جلسہ میں پیپلزپارٹی اور پاکستان کے جھنڈے لگانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ وارڈ کمیٹیوں کی سطح پر مہم چلائی جائے گی۔ چھوٹے چھوٹے جھنڈے ہاتھوں میں پکڑ کر نعرے بازی کی جائے گئ۔ کیمپ یکم سے چار اپریل تک لگائے جائیں گے ۔فیصل راٹھور کی سربراہی میں بننے والی انتظامی کمیٹی کے دیگر ممبران میں سید عزادار حسین کاظمی ،شاہین کوثر ڈار،سید اظہر گیلانی، راشد اسلام بٹ،سردار

گلنواز خالق،اور صاحبزادہ ذوالفقار علی شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کارکنوں کو ہدایت کی آج کئے گئے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ شہید بھٹو ایک شخصیت ہی نہیں ایک نظریہ ،کردار اور ویژن کا نام ہے اس نام کو مٹانے کی کوششیں کرنے والے خود ہی مٹ گئے۔ جیالے شہید بھٹو کا نام اور بھٹوازم کسہمیشہ زندہ تکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت ،استحکام اور اس میں جمہوریت کے لئے دب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان نے دی ہیں اور اب بھی ملک میں جمہوریت کی بحالی کا بیڑہ چئیرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اٹھا رکھا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close