پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج انشااللہ طلوع ہونے کو ہے، بیرسٹر سلطان محمود نے چیلنج دے دیا

راولاکوٹ (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے کو ہے انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے انتخاب

جیت کر ایک ایسی حکومت بنائے گی جو معاشرے کے ہر طبقے بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان ملک کو ایک ویلفئیر سٹیٹ بنانا چاہتے ہیں اور انکا ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے خواتین سے متعلق بھی ایک ویژن ہے جس کو پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لئے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر خواتین کے معاشرے میں مساوی حقوق دلوائے گی اور خوتین کے لئے اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی تاکہ خواتین معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے دیگر خواتین کے مسائل بھی حل کرا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں راولاکوٹ میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر خواتین ونگ ضلع پونچھ کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور انشاء اللہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں واضح اکثریت سے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔لہذا میں آپ لوگوں سےء اپیل کرونگی کہ آپ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت ویژن کو

آگے بڑھایا جاسکے۔۔۔۔ بلاول زرداری نئے وزیراعظم پاکستان ہو ں گے؟ کس نے پیشنگوئی کر دی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی کراچی (پی این آئی) بلاول بھٹو ممکنہ طور پر اگلے وزیراعظم ہوں گے،متھیرا کی پیشنگوئی۔ پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ بلاول میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہوکر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔متھیرا نے ویب شو ’ٹو بھی آنسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

’بینظیر ان کی پسندیدہ سیاستدان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں رات پاکستان منتقل ہوگئیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے ’عظیم شہزادہ‘ بتائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close