مسلم کانفرنس تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، سردار عتیق احمد خان نے اعلان کر دیا

دھیرکوٹ، مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی شمولیت کے بعد مسلم کانفرنس ایک مضبوط قوت بن چکی ہے، ہم تنہا پرواز کے قائل نہیں آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے

ریاست کو بے توقیر کردیا ہے، موجودہ حکومت نے عدالتی بحران پیدا کرکے بہت سے شہریوں کو انصاف سے دور کردیا ہے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا تاہم موجودحکمران اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مسلم کانفرنس پبلک سیکرٹریٹ دھیرکوٹ میں مسلم کانفرنس کے ایک مشاورتی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس کی صدارت سردار انقلاب احمد نے کی، سردار انقلاب عباسی، مسلم کانفرنس غربی باغ کا جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان، راجہ نثار خان، سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ، سابق صدر دھیر کورٹ بار عبدالواحد خان، راجہ خورشید حمید، سردار شوکت افضل عباسی، راجہ خورشید خان، حاجی محمد اقبال عباسی، سردار ظریف عباسی، ملک امان، سردار شکیل عباسی، راجہ معروف خان، الیاس عباسی، قاری ضیاد، مولانا عارفین عباسی، راجہ بابر معظم خان، پرویز عرفان عباسی، راجہ جمیل اعظم و دیگر نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ماضی حال اور مستقبل کی جماعت ہے، مخالفین بھی مسلم خان کی افادیت سے واقف ہیں، مسلم کانفرنس کے مخالفین نامعلوم منزل کے مسافر ہیں وقت نے ثابت کردیا کہ مسلم کانفرنس کی قیادت نے ماضی میں جو بھی فیصلے کئے وہ درست ہیں، مجاہد اول کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا

پاکستان کو آج لوگ تسلیم کررہے ہیں اور یہ کہ مسلم کانفرنس کے ماضی کے فیصلے درست تھے، مسلم کانفرنس نے اپنے دور میں ریاستی تشخص پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی علمبردار اور پاکستان و آزاد کشمیر کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس شہید و ں،غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے، اس جماعت نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کرکے ایک تاریخی روائت کا آغاز کیا جبکہ موجود حکمرانوں نے اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا ہے، کرپشن، لوٹ مار، ملازمین اور عام آدمی کا استحصال کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close