ڈڈیال (پی این آئی) مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئر مین راجہ محمد یٰسین خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہوئے اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے۔مسلم کانفرنس آگے بڑھ رہی ہے کامیابی ہماری ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈڈیال میں پارلیمانی بورڈ
کے اجلاس کے دوران جماعتی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ محمد یٰسین خان کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گجر ہاؤس میں منعقد ہواجس میں حلقہ کے سینئر کارکنان سے آمدہ انتخابات کے حوالے سے ڈڈیا ل میں جماعتی ٹکٹ کے لیے موذوں امیدوار کے لیے مشاورت کی گئی۔اجلا س میں ممبران بورڈ مسلم کانفرنس صوبہ پنجاب کے صدر وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ،ملک محمد زراعت ایڈووکیٹ،سردار ارشاد خان،یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ اور سردار منظور خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر حلقہ بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان نے اپنی آراء پارلیمانی بورڈ کے سامنے رکھیں۔راجہ محمد یٰسین خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس میں جوق درجوق لوگوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ آئندہ دور مسلم کانفرنس کا ہے جماعتی کارکنان ہر حلقہ میں انتخابی مہم کا آغاز کریں۔ن لیگ کا آزاد کشمیر سے صفایا ہونے جا رہا ہے۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں شمولیت سے ن لیگ کی بنیادیں ہل چکی ہیں اور بہت جلد مزید قدآور شخصیات مسلم کانفرنس کا حصہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس بار جماعت کی ہائی کمان نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے اراکین آزاد کشمیر کے تمام حلقہ جات کا دورہ کر کے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جماعتی ٹکٹ جاری کریں گے۔رمضان سے قبل آزاد کشمیر
میں مہاجرین کے حلقہ جات میں مشاورتی عمل کو پورا کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں