مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، حلقہ کھڑی شریف سے چوہدری ناہید کی بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت

ساہنگ (پی این آئی) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سونامی کی ساہنگ حلقہ کھڑی شریف میں پوری قوت سے گھن گرج۔ مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا حلقہ کھڑی شریف ساہنگ کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری ناہید کی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر

میں شمولیت۔ باقاعدہ اعلان ساہنگ میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک عملاً ٹھس ہو چکی ہے اپوزیشن کی تحریک کی حیثیت اب پانی کے بلبلے سے زیادہ نہیں اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ پاکستان میں عوامی سطح پر بری طرح فلاپ ہو چکا ہے کوئی بھی محب وطن فوج مخالف اور ملکی سلامتی کے خلاف بیانیہ کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا۔پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے خلاف بیانیہ عوامی عدالت میں عبرت ناک انجام سے دو چار ہو گا آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں ہم وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ الیکشن لڑیں گے جبکہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادی نواز شریف کے ملک دشمن بیانیہ کے ساتھ الیکشن لڑیں گے جس طرح پاکستان میں نواز شریف بیانیہ عبرت کا نشان بن چکا ہے اسی طرح آزاد کشمیر

میں بھی جنرل الیکشن میں نواز شریف بیانیہ عبرت ناک انجام سے دو چار ہو گا۔ساہنگ ہمارا ہمیشہ قلعہ رہا ہے ساہنگ کا رزلٹ الیکشن میں ہماری جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا تھا چوہدری ناہید اور ان کے ساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ساہنگ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ہمارا قلعہ بن گیا ہے چوہدری نائید اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی کشمیر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔راجہ فاروق حیدر کے دور حکومت میں میرپور ڈویژن کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا میرپور ڈویژن کی تعمیر و ترقی راجہ فاروق حیدر کی میرپور سے نفرت کی بھینٹ چڑھ گئی انشاء اللہ ہم برسر اقتدار آنے کے بعد میرپور ڈویژن سمیت آزاد کشمیر بھر میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے نئی دور کی بنیاد رکھیں گے میرپور میں ائیرپورٹ سمیت بڑے میگا پروجیکٹس لائیں گے۔اس موقع پر سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری شیراز اکرم چوہدری ناہید چوہدری الطاف ڈربی چوہدری افضل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close