کشمیری اگر خود مختار ریاست بنانا چاہیں تو عمران خان نے انہیں یہ آپشن بھی دیا ہے ، بیرسٹر سلطان محمود کا سیمینار سے خطاب

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری اگر خودمختار ریاست بنانا چاہیں تو عمران خان نے انہیں یہ آپشن بھی دیا ہے کشمیریوں پر منحصر ہے کہ وہ

کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف منشور کمیٹی کی خاتون ممبر ہانیہ آفتاب کی میزبانی میں جدوجہد آزادی کشمیر کا نیا باب کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.سیمینار کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم ممبر کور کمیٹی و صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری تھے۔تقریب میں خصوصی طور پر نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار سے سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی، سابق وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد،سید مرتضی گیلانی،حاجی گل خنداں، چودھری رشید پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹری فنانس ذوالفقار عباسی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ارشاد محمود،گلزار فاطمہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا.سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فواد اسلم نے سرانجام دیے۔اس موقع پر سیاسی سماجی مذہبی تجارتی صحافتی اور وکلاء برادری کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی.سیمینار میں شریک ہونے والوں میں ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل ذوالقرنین نقوی ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ آفتاب خان،اظہر گیلانی انصاف لائیرز فورم آزاد کشمیر کے صدرمقبول وارایڈووکیٹ راجہ مدد علی زاہد اکرم

ایڈووکیٹ زین کھوکھر سید چن شاہ سعید اعوان ملک جمیل یاسر مغل جہانگیر مغل فیضان عباسی امتیاز عباسی شازیہ کیانی ایڈووکیٹ راجہ شیراز منیر اختر سلہریہ راجہ فرخ ممتاز،ر سمیت سینکڑوں مردو زن نے شرکت کی.اس موقع پر تقریب کی میزبان ہانیہ آفتاب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادکشمیر عبدالحمید سہروردی کی بیٹی ڈاکٹر زرقا سہروردی کا تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں سینیٹر بن کے تشریف لانا اپنی مٹی سے لازوال محبت کا ثبوت ہےانہوں نے صدر جماعت پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو کور کمیٹی کا ممبر اور ڈاکٹر زرقا کو سینیٹر منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی.مقررین نے کہا کہ کوٹلی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بیانیہ ہی کشمیر کی آزادی کا پروانہ ہے۔اس موقع پر سنیٹر ڈاکٹر زرقاء سہروردی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں انشا ء اللہ پی ٹی آئی بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں حکومت بنائے گی اورہم انکی رہنمائی میں انکے ساتھ ملکر کام کریں گے اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جانب سے دیگر ممالک میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری عبدالحمید

سہروردی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی. تقریب کے آخر میں میزبان ہانیہ آفتاب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close