مسلم کانفرنس کی تاریخ آزماشوں سے بھری پڑی ہے، ہمارے قائدین نے ان کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا، راجہ ثاقب مجید

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر و امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے کہا ہیکہ مسلم کانفرنس کے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، حلقہ کھاوڑہ میں عام انتخابات کی تیاری کریں، آنے والا دور انشاء اللہ مسلم کانفرنس کا ہوگا، جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں

وہی جماعتیں کامیاب ہوتی ہیں جو مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہیں، مسلم کانفرنس کی تاریخ آزماشوں سے بھری پڑی ہے ہماری قائدین نے ان کا خنداں پیشانی سے مقابلہ کیا، جو لوگ مشکل وقت میں گھبرا جاتے ہیں اورسیاسی اڑانے بھرتے ہیں ان کو کبھی ٹھکانہ نہیں ملتا، میں حلقہ کھاوڑہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز آمدہ انتخابات کے حوالہ سے برسالہ میں حلقہ کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیماب عباسی، صدیق عباسی، جبار عباسی، عاقب افتخار، سلیم، صفید عباسی، خورشید عباسی، حنیف شاہ، زاہد، مظہر عباسی، محسن طارق، سردار یونس عباسی، ساجد،فہیم عباسی و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر راجہ ثاقب مجید کو مشاورتی اجلاس کے شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ ان کی کامیابی اور مسلم کانفرنس کی جیت کے لئے ہرممکن تعاون کرینگے اور ان کی جیت حلقہ کے متوسط، غریب، نادار طبقہ کے لوگوں کی جیت ہوگی، راجہ ثاقب مجید نے ہمیشہ غریب کی آواز کو بلند کیا، اور اپنی جان پر کھیل کر حق تلفی کرنے والوں کا محاسبہ کیا، ایسے رہنماء حلقہ کا اثاثہ ہیں اور ہم ان کے قدم سے قدم ملا کر تمام کامیابیوں کو حاصل کرکے حلقہ کی محرومیوں کاازالہ کرتے ہوئے حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے، ا س موقع پر راجہ ثاقب مجید نے حلقہ کے

زعماء و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آپ لوگوں نے مجھے 2 مرتبہ اپنی محبت سے نوازا، اب بھی میں اس محبت کی توقع رکھتا ہوں، اللہ تعالی نے موقع دیا تو منتخب ہو کر عوام کی خدمت اپنا شعار بنائیں گے، مسلم کانفرنس تمام برادریوں کا گلدستہ ہے تمام برادریوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آزاد کشمیر 2021 کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور آنے والے انتخابات میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خا ن،صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close