اسلام آباد (پی این آئی) ایل اے22 پونچھ5 سے سابق امیدوار اسمبلی سردار شوکت محمود نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پرسردار شوکت محمود کے ہمراہ شامل ہونے والوں میں سردار مختار خان سابق ڈی ای اوپونچھ،سردار لیاقت حسین، سردار الطاف حسین،سردار قادر خان، سردار مبشر ارشاد، ایاز قادر،طفر مرتضی، عمران صادق، غفران امتیاز،سلمان فاروق، بابر حسین، اظہر حسین، نعمان بشیر، سردار افضل خان، سردار شہریار خان،سعد مشتاق، عمیر الطاف، ارباب عباس، ظریاب عباس، عدنان بشیر،عثمان عارف، زوہیب انور، عامر جمیل، قمر جمیل، عبدالقیوم، سہیل جمیل، نعمان ارشادشجاعت اصغر،وجاہت اصغر، حیدر ممتاز اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار ارشاد محمود، سردار عرفان تصدق،کرنل(ر) وحید،کرنل (ر) مرتضی، میجر(ر)حفیظ،سردار جمیل، ساجد عباسی، سردار رمضان،سردار افتخار،سردار عاطف، سردار عتیق صلابت، بیگم شمشاد عزیز، سکینہ سدوزئی، لائبہ احمد،سردار ذوالفقار روشن،سردار رمضان،راجہ مسعود ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں برسراقتدار آکر احتساب کے نظام کو موثر بنائے گی،مالی کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث عناصر کا احتساب کر کے عوامی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ،نئے ہائیڈرل پراجیکٹس کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں کے اندر سائنسی بنیادوں پر تبدیلیاں کر کے آزاد کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کے لئے بلاتخصیص ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر کے عوام دوست،غریب دوست لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر شعبے کو ترقی دی جائے گی،آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بھاری بر کم بجٹ کے باوجود کوئی ایک بڑا منصوبہ بھی مکمل نہیں کر سکی۔زیادہ تر قیاتی فنڈز کرپشن،بدعنوانی اور نااہلی کی نظر ہوگئے،ان خیالات کااظہار انھوں نے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر5پونچھ راولاکوٹ،آزاد کشمیر کے سیاسی وسماجی رہنماء سردار شوکت محمود کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ سردار شوکت محمود آزاد کشمیر کے جاندار،متحرک، فعال اور جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکن ہیں ان کی شمولیت سے نہ صرف پونچھ ڈویژن کے اندر بلکہ آزاد کشمیر بھر میں
پی ٹی آئی کو تقویت مل گی۔ آزاد کشمیر کے اندر لوگ بھمبر سے لے کر کیل تک عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس مو ثر انداز میں مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کا مقدمہ لڑا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پونچھ کی دھرتی کے غیرتمند اور باوقار لوگوں نے جس طرح تحریک آزادی کشمیر میں ایک موثر اور جاندار کردار اد اکر کے اس خطے کو آزاد کرایا۔میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز اپریل کے پہلے ہفتے میں بہادروں کی سرزمین سے کرونگا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بنیادی طور پر نوجوانوں کی پارٹی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان جس انداز میں پاکستان کے اندر بڑے مافیا اور قبضہ گروپوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اس پر وہ داد تحسین کے لائق ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سردار شوکت محمود نے کہا کہ وزیراعظم خان پاکستان کے واحد سیاسی رہنماء ہیں جو پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر کے مقبول ترین سیاسی رہنماء ہیں، جو پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کے کی فیصلہ کن جنگ لڑ رہے ہیں ان کے خلاف سارے سیاسی پنڈت اکھٹے ہو کر سازشوں میں مصروف ہیں لیکن انکو کامیابی نہیں ہو گی، جبکہ آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود
واحد سینئر سیاسی رہنماء ہیں جو آزاد کشمیر کی تمام چھوٹی بڑی برادریوں میں یکساں مقبول ہیں اور مظلوم کشمیری عوام کے بے باک ترجمان ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں