شمیم انجم عزیز کا اعزاز، کارکردگی کا شاندار اعتراف

مظفرآباد (پی این آئی) محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر کے ایڈورٹائزنگ آفیسر شمیم انجم عزیز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خصوصی شیلڈ سے نوازا ہے۔ شمیم انجم عزیز کے احباب نے اس اعزاز کے حصول پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ گذشتہ روز وزیر اعظم آزادجموں

وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں کورونا وائر س آگاہی مہم کے سلسلہ میں بہترین خدمات پر سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرآباد راجہ محمد سہیل خان، انفارمیشن آفیسرز قراة العین شبیر ، مقصود احمد میر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عبدالباسط ، ایڈورٹائزنگ آفیسر شمیم انجم عزیز، چیف فوٹو گرافر ساجد نذیر ،اور کیمرہ مین ملک شبیر کو خصوصی شیلڈز دیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کورونا وائر س آگاہی مہم کے دوران محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محکمہ اطلاعات نے کورونا وباءکے دوران لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے اور وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے بہترین مہم چلائی جس پر محکمہ کے آفیسران اور سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آئندہ بھی ان سے اسی قسم کی کارکردگی کی توقع کرتا ہوں۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق

سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن

رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں