خواتین کو منظم کر کے انتخابی مہم کے لئے تیار کیا جائے، سردار عتیق احمد خان سے شعبہ خواتین کی ریحانہ خان کی ملاقات

مظفرآباد،راولپنڈی(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس تحریک آزادی اور ریاستی تشخص کی علامت ہے اس جماعت کے کمزور ہونے کے اثرات تحریک آزادی پر بھی مرتب ہوتے رہے ہیں ان خیالات کااظہا ر انھوں نے مجاہد منزل راولپنڈی

مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی وائس چیئرپرسن پونچھ ڈویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، اب آزاد کشمیر کے عوام کو یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ ریاستی جماعت کے کمزور ہونے کے اثرات تباہ کن ہوتے ہیں مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ خواتین انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گی، مسلم کانفرنس شعبہ خواتین آزادکشمیر کی سیاست میں فعال کردار ادا کررہا ہے، خواتین کو نظرانداز کرکے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بہادر اور دلیر ہیں انہوں نے ہر دور میں ہندوستانی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے، آج بھی کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر کے عوام اپنا لہو اور قربانی دے کر اپنی جرات اور بہادری ثابت کررہے ہیں، انہوں نے ریحانہ خان سمیت دیگر مسلم کانفرنسی خواتین کو ہدایت کی کہ خواتین کو منظم کرکے انتخابی مہم کے لئے تیار کیا جائے تاکہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ اس اہم معرکے میں مسلم کانفرنس کی کامیابی کے لئے کردار ادا کریں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی کامیابی نظریاتی قوتوں کی فتح ہوگی اور اس کے اثرات مقبوضہ کشمیر کی تحریک پر بھی مثبت انداز سے مرتب ہونگے۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی

میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے

سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں