مظفرآباد،راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل میں چوہدری ناصر آف برطانیہ، ملک ممتاز احمد ایڈووکیٹ، انوار عباسی، راجہ تبارک علی خان، ادریس عباسی ودیگر کی ملاقاتیں، وفود کی ملاقاتوں کے دوران تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان
نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کی وارث جماعت ہے، آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کا کردار کسی کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، غیر ریاستی یلغار نے ہمیشہ آزاد کشمیر کے سیاسی ماحول کو خراب کیا، تاریخ گواہ ہے کشمیر میں جب بھی فیئر الیکشن ہوا تو مسلم کانفرنس نے کلین سویپ کیا، ہمارے پاس مثالی تاریخ موجود ہے، ہمارے قائدین نے ہمیشہ مصائب کا جواں مردی سے مقابلہ کیاماضی میں جماعت کے اوپر آزمائشیں آتی رہیں لیکن کارکنوں نے چٹان کی طرح جماعت کے ساتھ کھڑے رہے، ہم آزاد کشمیر کے نظریاتی اساس کے پہرے دار ہیں اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیر یوں نے پاکستان بننے سے قبل اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کیا تھا، موجود سیاسی صورتحال پر تمام جماعتی رہنماؤں اور کارکنوں کو دیگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی کا راستہ روکنا ہوگا، اس وقت تحریک آزادی کشمیر نازک موڑپر ہے اور ہماری چھوٹی سے غلطی تحریک پر اثر انداز ہو سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 6 سو کے قریب دن ہو چکے ہیں، کرفیو لاک ڈاؤن میں کشمیری زندگیاں گزار رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن متحد ہو جائیں، مخالفین اپنے ارادوں میں مکمل ناکام ہونگے، سردار سکندر
حیات خان کے خاندان کے تاریخی کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا، آئندہ عام انتخابات میں سالار جمہوریت کی سرپرستی میں شاندار کامیاب حاصل کرینگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں