انصاف کی فراہمی ججز اور وکلاء کی ذمہ داری ہے، ڈسٹرکٹ بار نیلم کے نو منتخب عہدیداروں سے چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان کا خطاب

نیلم (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاہے کہ جج کاعہدہ بڑی آزمائش ہے عہدے کی شان پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ عدالت کاکام انصاف پر مبنی فیصلے کرنا ہے اور عدالت کے احترام کو ہر صورت قائم رکھا جائے۔ ججز کو دلیری کیساتھ فیصلے کرنے چاہیں۔ انصاف

کی فراہمی ججز اور وکلاء کی ذمہ داری ہے۔ ڈسٹرکٹ بار نیلم کے نومنتخب عہدیداران نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان نے ڈسٹرکٹ بار نیلم کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کا خطہ مجاہدوں اور شہداء کا خطہ ہے کسی کی پسند و نا پسند پر فیصلے نہیں دئے جا سکتے مضبوط عدلیہ کیلئے مضبوط بار کا ہونا لازم ہے۔عدالتوں کاکام فیصلے کرناہے ججز کو آئین وقانون کے مطابق دلیری کیساتھ فیصلے کرنے چاہئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صداقت حسین راجہ جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے کہاہے کہ بار اور بینچ کے رشتہ کومضبوط بنانے سے عوام تک فوری انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ عدالتوں میں ججز کو انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیے۔انصاف پر مبنی فیصلے کر تے رہیں گے۔ وکلاء اور عدلیہ کا باہم رشتہ احترام کا ہے۔ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔ تقریب سے وائس چیئرمین بار کونسل خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ، صدر بار امجد حسین لون و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں سابق وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، سابق صدر بار میرنذیر دانش ایڈووکیٹ، سید شاہد بہار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، راجہ اطہر علی خان ڈسٹرکٹ

اینڈ سیشن جج نیلم،اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی، ضلع قاضی رشید گل، شیخ ایاز میر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نیلم، خواجہ حبیب الرحمن سینئر سول جج نیلم، احسن الحق سینئرتحصیل قاضی آٹھ مقام،افتخار خواجہ سول جج اٹھ مقام، ہارون الرشید ایڈیشنل تحصیل قاضی اٹھ مقام، خواجہ محمدسلطان ایکسٹر اسسٹنٹ کمشنر اٹھ مقام، عارف حمید پی ڈی ایس پی، سردار ظہیر ڈی ایس پی اٹھ مقام، میر گوہر الرحمن ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نیلم، عبدالعزیز مغل سابق ممبر بارکونسل سردار ریاض خان ممبربارکونسل سمیت دیگر وکلاء، صحافیوں، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور نومنتخب ممبرڈسٹرکٹ بار نیلم کو مبارکباد پیش کی۔ حلف لینے والے نو منتخب عہدیداران میں امجد حسین لون ایڈووکیٹ صدر، میر سجاد گوہر ایڈووکیٹ نائب صدر، مفتی مظہر الزمان ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل، محترمہ جوریہ عروج جائنٹ سیکرٹری، سید صدام حسین کاظمی ممبرایگزیکٹیو کمیٹی، عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ ممبرایگزیکٹو کمیٹی، راجہ راشد بصیر ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close