وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کو تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا

‎اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں کور کمیٹی کے آج طلب کیے گئے

اجلاس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصا ف کی کور کمیٹی کے اس اجلا س میں سینٹ کے ڈپٹی چئیرمین کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار سمیت دیگر اہم امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آزاد کشمیرسے کسی لیڈر کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close