اسلام آباد ( پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق مشیر حکومت وبیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے امریکہ اور یورپ کے لئے کوآرڈینیٹر چوہدری شعبان کی اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات۔ اس موقع پر گفتگو
کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اوورسیز کشمیری کمیونٹی نے کشمیر ایشو کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے آج بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو اگر زندہ ہے تو کا اصل کریڈٹ اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو جاتا ہے بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کی۔ میری جدوجہد میں اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مستقبل میں بھی ہم اوورسیز کشمیری کمیونٹی سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔آزاد کشمیر کے جنرل الیکشن میں اس بار اوورسیز کشمیری بڑا اہم کردار ادا کریں گے کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد اس الیکشن میں برائے راست حصہ لینے کے لیے آزاد کشمیر آئے گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے اوورسئیز کشمیر اپنا رول ادا کریں گے۔لہذا بیرون ممالک میں مقیم کشمیری کمیونٹی کاپاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کی کامیابی میں اہم کردارہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کمیونٹی میں سب سے زیادہ قبول جماعت ہے کرونا وائرس سے پیدا شدہ مخدوش صورتحال میں کشمیر کاز کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اجاگر کرنا ممکن نہیں تھا تاہم جیسے
ہی کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو گی میں ایک مرتبہ پھر پہلے کی طرح جارحانہ انداز میں کشمیر کاز کو برطانیہ یورپ سمیت دیگر عالمی فورموں پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا اس سلسلے میں میں برطانیہ اور یورپ کا جلد دورہ کروں گا۔اس موقع پر سابق مشیر حکومت چوہدری شعبان نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر کی کامیابی میں اوورسیز کشمیری کمیونٹی اہم کردار ادا کرے گی اس بار پی ٹی آئی کشمیر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی اس کامیابی میں اوورسیز کمیونٹی کا کردار اہم ہو گا۔اس موقع پر چوہدری شعبان نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانیہ کے دورے کی دعوت بھی دی جسے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ جیسے ہی کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو گی وہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پ[ر اجاگر کریں گے۔اس موقع پر چوہدری ثاقب بھی موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں