راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان اورسابق صدر آزادکشمیرراجہ ذوالقرنین خان آزادکشمیر کی سینئر ترین اور قدآور شخصیات ہیں۔ان کاشمار مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔راجہ ذوالقرنین
خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی سے مسلم کانفرنس مزید فعال اور مستحکم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔مسلم کانفرنس ر یاستی جماعت ہے جس کا شاندار تاریخی کردار ہے۔مسلم کانفرنس کا1975سے لے کر1985تک نہایت مشکل دور تھا لیکن اس مشکل وقت میں بھی سالار جمہوریت سمیت دیگر نے مسلم کانفرنس اور مجاہد اول کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس دو قومی نظریے کی وارث اور تحریک آزادی کشمیر کی علمبردار سیاسی جماعت ہے۔ ان خیالات کااظہار قائدمسلم کانفرنس نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے مسلم کانفرنس کا پرچم تھام کر آزادکشمیر کی نظریاتی قوتوں کو جو پیغام د یا ہے اس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ جماعتی کارکن صبر واستحکامت کے ساتھ حالات کامقابلہ کریں۔ آزادکشمیر بھر میں راجہ ذوالقرنین خان کے فیصلے پرخیر مقدم کیاجارہا ہے۔ان کی مسلم کانفرنس میں واپسی پر نہ صرف مسلم کانفرنس بلکہ دوسری جماعتوں کے لوگ بھی مسلم کانفرنس کی مضبوطی پرخوشی کااظہار کررہے ہیں۔مسلم کانفرنس کو بائی پاس نہیں کیاجاسکتا۔ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص،نظریاتی استحکام کی خاطر پوری
طاقت اور قوت کے ساتھ الیکشن میں جائے گی اور ان شاء اللہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان کی قیادت میں کامیابی حاصل کریگی۔ مسلم کانفرنس کے بغیر کوئی جماعت حکومت نہیں بناسکتی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ترجمان کا عمران خان کو سلیکٹر کہنا سراسرغلط اقدام ہے کیا عمران خان کو مدی نے سلیکٹ کیاہے۔ ن لیگ کا پاک فوج بیانیہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کے مخالف ہے۔دریں اثناء سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی کے بعد سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، ملک محمد نواز خان ممبر اسمبلی،میڈم مہرالنساء، راجہ محمد یاسین خان، سردار صغیر خان،سردار عثمان علی خان،راجہ آفتاب اکرم ایڈووکیٹ،چوہدری خضرحیات، میجر سردار نصراللہ خان، راجہ اقبال انقلابی، طارق بٹ، چوہدری الطاف اور دیگر قائدین کی پریس کانفرنس کے بعد ملاقات کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں