سردار سکندر حیات اور راجہ ذوالقرنین کی مسلم کانفرنس میں واپسی، کارکنوں میں خوشی منانے کا سلسلہ جاری

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں دوبارہ واپسی اور سپریم ہیڈ کاعہدہ سنبھالنے کے بعد آزادکشمیر کی ایک اور قدآور شخصیت سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔راجہ ذوالقرنین کی مسلم کانفرنس میں واپسی پر

آزادکشمیر، و مقیم پاکستان اور بیرون ملک مسلم کانفرنسی کارکنوں کاجشن،مٹھائیاں تقسیم کیں۔دریں اثناء مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، صغیرخان چغتائی، محترمہ مہرالنساء،سردار الطاف، راجہ یٰسین خان، مفتی منصورالرحمان، شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید، میجر(ر)نصراللہ خان، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان،چوہدری خضر حیات، کپٹن(ر) افضل خان، شیخ مقصود احمد، سمعیہ ساجد راجہ، سردار عبدالرزاق خان، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، یاسر نقوی ایڈووکیٹ،، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ،ریحانہ خان،افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ، بشریٰ راجہ، شاہدہ تبسم، مشتاق قریشی، بشارت مغل، نسرین راجہ،گلنار اقبال، واجد بند عارف ایڈووکیٹ سید اظہر علی شاہ، راجہ منیرخان،منصور عالم قریشی، سلیم اعوان، ریاض پلہاجی، میر افتخار علی کاظمی، شہنا ز خان، زاہد اعوان، صائمہ عباسی، رفیق عباسی، لطیف حسرت، زرین خان،محمد طاہرخواجہ،سردار عفان علی خان، اقبال انقلابی، عارف عباسی، افتخار رانا، سیٹھ کریم اللہ عباسی، راجہ محسن،قذافی الطاف، ولید عبداللہ ودیگر نے سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی مسلم کانفرنس میں دوبارہ واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور سابق صدر

آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی سے تحریک آزادی کشمیر اور اس کے بیس کیمپ آزادکشمیر میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سردار عتیق کی سیاسی بصیرت اور دانشمندی کے باعث مسلم کانفرنس میں آج قدر آور شخصیات شامل ہورہے ہیں جو کاکارکنوں کیلئے خوش آئند ہے اور اس کے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔مسلم کانفرنس میں راجہ ذوالقرنین خان کی واپسی پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ آنیو الا دور مسلم کانفرنس ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔اب سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان،قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان،راجہ ذوالقرنین کان کی قیادت میں مسلم کانفرنس مزید فعال ہوگی اور آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close