میرے ساتھی مسلم کانفرنس میں شامل ہو جائیں، پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سردار سکندر حیات کی گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ،سابق صدر و وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ پیرانہ سالی کی وجہ سے زیادہ چل پھر نہیں سکتا لیکن سارے آزادکشمیر میں مکمل رابطے میں ہوں۔ نوجوان جماعت کا قیمتی سرمایا ہیں۔ میرا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار سردار

سکندر حیات خان نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان عتیق، صدر یوتھ ونگ سردار واجد بن عارف، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار کلیم ارباب، سردار عقیل خان و دیگر شامل تھے۔ سردار سکندر حیات نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی مضبوطی میں ریاست کی بقاء ہے۔ اب وقت آن پہنچا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔ ہم ثابت کریں گے کہ آنے والا وقت مسلم کانفرنس کا ہے۔ ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتاہے تمام ساتھیوں اور لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنی ریاستی جماعت میں شامل ہوں اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوت سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت، اس کے پاس قائد اعظم کا مینڈیٹ ہے۔ یہ جماعت ریاست کے دُکھ درد میں شامل ہوتی ہے۔اس سے ہماری شناخت ہے۔ بہت تھوڑا وقت ہے میں ہر شخص تک پہنچ نہیں سکتا نوجوان قدم بڑھائیں میرا پیغام ہر ایک تک پہنچائیں میرے ساتھی مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے جمع ہوں ملکر انتخابی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ اقتدار کا راستہ مسلم کانفرنس ہے۔ پورے آزادکشمیر سے چیدہ چیدہ لوگ رابطے میں ہیں۔ جو جلد مسلم کانفرنس کا حصہ ہونگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close