مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام بزم مجاہد اول کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر، وکلاء، دانش ور، طلبہ و طالبات، صحافیوں کی شرکت

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام بزم مجاہد اول کی پروقار تقریب گزشتہ روز بلال پلازہ اپر اڈہ میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی، تاجر، وکلاء، دانش ور، طلبہ و طالبات، صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بزم میں پاکستا ن سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں

نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیرحکومت آزاد ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی جبکہ تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان نے کی، تقریب میں سابق ڈپٹی سپیکر و مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، علامہ جواد حسین جعفری، راجہ ثاقب مجید، ڈاکٹر نعیم اشرف درانی وائس چیئرمین عوامی وطن پارٹی میاں کریم اللہ قریشی کرناہی، مسلم کانفرنس سوشل میڈیا کی چیئر پرسن سمعیہ ساجد راجہ،مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی سینئر وائس چیئرپرسن بنت کشمیر گلنار اقبال، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء میر اشرف، سید غلام نبی شاہ، سٹی صدر شیخ مقصود احمد، طلباء بورڈ ک چیئرمین سجاد انور عباسی، مسلم کانفرنس پنڈی ڈویژن شعبہ خواتین کی صدر شہناز خان ودیگر نے شرکت کی، تقریب کی کوارڈینیٹر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کی نائب صدر میمونہ کیانی کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد اول جیسی تاریخ ساز ہمہ جہت اور دور اندیش شخصیات نہ صرف صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان کی تعلیمات، افکار اور نظریات کے اثرات صدیوں پر محیط ہوتے ہیں، ان عظیم شخصیات کا وجود کسی بھی قوم کے وقار اور خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ لوگ کسی خاص علاقے، قوم یا ملک تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانی

برادریوں کے لئے سرمایہ افتخار ہوتے ہیں، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس بالخصوص اور آزاد کشمیر کے عوام بالعموم اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں کہ انھیں تقریباً ساٹھ سال تک مسلسل مجاہد اول کی مدبرانہ، مومنانہ اور بے مثال قیادت سے استفادہ کا موقع ملا، 23 اگست 1947 ء کو نیلہ بٹ کے مقام سے جہاد آزادی کشمیر کے آغاز اور اس کی قیادت کے مرحلے سے لیکر مسلم کانفرنس کے صدر، سپریم ہیڈ اور آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے صدر اور وزیراعظم کی حیثیت سے مجاہد اول کی شاندار تاریخ ساز کارکردگی باشندگان ریاست جموں وکشمیر کے لئے مشعل راہ اور اس خطے کی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی جدوجہد آزادی کشمیر کے لئے 66 سالہ خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مجاہد اول نے ساری زندگی سیاسی اور نظریاتی مقاصد کے لئے وقف رکھی، آج بھی انکے افکار و خیالات مسئلہ کشمیر پر ایک مستند اتھارٹی اور ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے قوم کو فکری انتشار اور افراء تفری سے نکالنے کے لئے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہی نہیں بلکہ ایک نصب العین دیا،شرکاء نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مجاہد اول کے نظریات اور جہد مسلسل کا مطالعہ کرکے اسے مشعل راہ بنائیں، مجاہد اول سردارمحمد عبدالقیوم خان اسلام، نظریہ پاکستان اور تحریک

آزادی کے وکیل اور ترجمان تھے انھوں نے نظریات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی پوری زندگی ان نظریات کی ترویج اور قوم کی فکری لام بندی کے لئے وقف کی، مجاہد اول نے آزاد کشمیر میں باوقار حکومت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے عوام کے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، اس موقع پر سردار عثمان علی خان نے بزم مجاہد اول کی تقریب منعقد کرنے پر پروگرام کی کوارڈینیٹر میمونہ کیانی ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزم مجاہد اول کی کاوش اور آئیڈیا میمونہ کیانی نے دیا جو کہ اب پورے آزاد کشمیر میں بزم مجاہد اول تقریب کا انعقاد کیا جائے گا،میں اس کے علاوہ سوشل میڈیا ونگ کی چیئر پرسن سمعیہ ساجد راجہ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بزم مجاہد اول کی تقریب کو براہ راست نشر کیا، اس موقع پر تقریب میں مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس کے رہنماؤں بشارت مغل، مشتاق قریشی، رانا افتخار، سلیم اعوان، راجہ ولید عبداللہ،راجہ بشیر خان، ماریہ خالد، ڈاکٹر عنبرین خواجہ، ڈاکٹر صفینہ، آصف یعقوب ایڈووکیٹ،نور زمان قریشی، ملک محکم الدین سید غلام مصطفی شاہ نقوی، غیاث الدین کھوکھر، راجہ احسان حیدر، سجاد قریشی، میر رضوا ن الرحمان ایڈووکیٹ، نسرین راجہ، خواجہ عنان، راجہ افتخار اکرم، مقصود چغتائی، راجہ جابر

خان، یاسر کاظمی، سکندر ملک کے علاوہ یونیورسٹی آف اے جے کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close