مظفر آباد میں بزم مجاہد اول کی تقریب آج منعقد ہوگی

مظفرآباد (پی این آئی) بزم مجاہد اول کی تقریب آج منعقد ہوگی، تقریب کا انعقاد اپر اڈہ بلال پلازہ میں ہوگا، تقریب کاآغاز کل بروز بدھ صبح 10 بجے ہوگا، انتظامات مکمل، گزشتہ روز مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ نے کہا ہیکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی گراں قدر خدمات کو

خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بزم مجاہد اول کا اہتمام کیا گیا ہے، سوشل میڈیا نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اس سلسلہ میں سوشل میڈیا ونگ اس تقریب کو براہ راست نشر کریگا، اس بزم کا مقصد مجاہد اول کی تحریک آزادی کے لئے گراں قدر خدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نئی نسل کو ان کی خدمات سے روشناس کروانا ہے، اس تقریب کا اہتمام تمام ایم ایس ایف یوتھ ونگ، ضلع و سٹی عہدیداران کارکنان کوبزم مجاہداول میں بروقت شرکت کی دعوت دیتی ہوں، وہ اپنی شرکت کرینگے۔اس موقع پر سوشل میڈیا ونگ کے سیکرٹری ولید عبداللہ و دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس پروگرام میں سوشل میڈیا کے ونگ کے حوالہ سے تعاون کیا۔دریں اثناء پروگرام کی کوارڈینیٹر نے بزم مجاہد اول کی تیاریوں اور اہتمام کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان ایم ایس ایف یوتھ ونگ آج کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔۔۔۔ میں ایک بے اختیار وزیر تھا، وزارت جانے پر جشن منا رہے ہیں، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا بیان آگیا نوشہرہ (پی این آئی) وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی سابق صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک کا وزارت واپس لیے جانے پر جشن ، وزارت کو بے اختیار قرار دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر لیاقت خان خٹک نے کہا کہ میں ایک بے اختیار وزیر تھا، وزارت جانے پر جشن منا رہے ہیں ، وزارت آنے جانے والی چیز ہے، وزارت جانے کا کوئی دکھ نہیں ، نہ ہی مجھے فرق پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی

کے ورکرز نوشہرہ میں پارٹی سے خفا تھے، اس لیے انہوں نے اپنی مرضی سے جس کی حمایت کرنی تھی کی اور اسے ووٹ دیا۔ ایسی بے اختیار وزارت سے بہتر ہے وزارت نہ ہو ۔ میرے کارکنان اس بات پر جشن منا رہے ہیں ۔ واضح رہے صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو ن لیگی امیدوار کی حمایت کے الزام میں وزارت سے فارغ کردیا گیا ہے، لیاقت خٹک وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔واضح رہے کہ حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیا ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر فتح حاصل کی ، جب کہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے دی ۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی سے اختلافات کو نوشہرہ میں شکست کی وجہ قرار دیا ، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کے بھائی سے اختلافات نوشہرہ ‏میں تحریک انصاف کی شکست

کاسبب بنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نےاچھا کام کیا کہ خاندان کے فرد کوٹکٹ ‏نہیں دیا ، ‏پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، ہم مان لیتے ہیں نوشہرہ ‏میں شفاف الیکشن ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں