اسلام آباد (این این آئی)بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی تباہ کن باؤلنگ،حلقہ ایل اے 19 پونچھ2 ہجیرہ سے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی میجر(ر)فیضائل کے صاحبزادے محمد علی فضائل اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ا س بات کا اعلان انھوں نے یہاں پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر کے
مرکزی سیکریٹ گلبرگ اسلام آبادمیں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔ اس موقع پر محمد علی فضائل کے ہمراہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں عبدالقدوس، طفر علی فضائل، سردار مسعود خان، محمد رشید، محمد مشہود خان، عاطف ذوالفقار، سردار امین،سردار نسیم، قربان، سردار محمد شہزاد، محمد عاطف خان، محمد باسط خان، سردار اقبال، سردار جابر، سردار بشارت، سردار کفیل، خالدخان اور دیگر شامل ہیں۔جبکہ اس موقع پر سابق وزیر سردار محمد حسین، خولہ خان، ناہید ایوب راجہ ایڈووکیٹ، سردار ارزش خان، راجہ کلیم ربانی، سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ، سردار صابر خان، مصدق حسین، گلفراز راجہ، کرنل (ر)مرتضی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ پی ٹی آئی کشمیر میں آئے روز بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عوام اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں اور تبدیلی کی ہوائیں اب آزاد کشمیر کی طرف مکمل رخ کر چکی ہیں۔ انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے آزاد
کشمیر کے انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔پی ٹی آئی کشمیر حکومت میں آکر وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کو عملی جامہ پہنائے گی۔حکومت میں آنے کے تین ماہ کے انددر اندر بلدیاتی انتخابات کرائے گی تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں