مسلم کانفرنسی کارکنوں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہوگا، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی، مظفرآبا د (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہاہے کہ مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی عزت و قار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیشہ کشمیر پر اپنا جاندار اور واضح موقف اپنایا، سیاسی کارکنوں کو مسلم کانفرنس میں ہمیشہ عزت دی جاتی ہے، ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز

مجاہد منزل میں عباس پور سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر حکومت اور مسلم کانفرنس کے رہنما ء سردار آصغر آفندی جنہوں نے ان سے ملاقات کی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنسی کارکنوں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہوگا، وہی کارکن جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو مشکل حالات میں جماعت کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ہم ایسے کارکنوں کا دل سے احترام کرتے ہیں، کارکن 2021 کے عام انتخابات کی تیاری کریں، انہوں نے کہا کہ نریندرا مودی نے سوا ء کروڑ کشمیریوں کو 19 ماہ سے یرغمال بنا رکھا ہے اور عالمی برادری ہندوستان کے مکروہ عزائم کے خلاف خاموش ہے، ہندوستانی فوج نے آزادی کی تحریک سے کشمیریوں کو دور رکھنے کے لئے ہر ممکن مظالم ڈھائے، حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کو اس تحریک سے روکا نہیں جا سکا۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کی موجیں لگ گئیں، نواز شریف نے مولانا کو وزیراعظم بنوانے کیلئے آصف علی زرداری کو نئی ڈیل پیش کر دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے ایم این اے کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیج سکتی ہے ، جس کے بعد وہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم ہوں گے ، سینئر

تجزیہ کار عمران یعقوب خان کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جو ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں ، ان میں نواز شریف کی جانب سے ایک نئی ڈیل دی گئی ہے ، نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے یہ کہا ہے کہ اگر آپ ان ہاوس تبدیلی لاسکتے ہیں تو اس میں مولانا فضل الرحمان کو بطور پی ڈی ایم سربراہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق سابق وزیر اعظ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ بھی کرسکتی ہے کہ لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیجا جائے ، جس کے بعد وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئیں۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردادی اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھان لی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ، جس میں سینیٹ انتخابات سمیت

ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے رابطے میں اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی خاص طور موضوع گفتگو رہی ، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی حکمت عملی بروئے کار لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں