مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی مظفرآباد کے سینئر عہدیداروں کے اعزاز میں مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء الطاف عباسی کی جانب سے دھنی ڈھونڈاں میں استقبالیہ کا اہتمام، استقبالیہ میں سٹی صدر صدر شیخ مقصود احمد، طلباء بورڈ کے چیئرمین و امیدوار اسمبلی سجاد انور عباسی، مرکزی
عوامی رابطہ بورڈ کے سینئر وائس چیئرمین مشتاق قریشی، مسلم کانفرنس مجلس عاملہ کے ممبر سید غلام رسول شاہ، رفیق عباسی، سکندر ملک ودیگر نے شرکت کی، استقبالہ میں آمدہ قانو ن ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن کے حوالہ اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی اور سپر یم ہیڈ بننے پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کانفرنسی عہدیداران نے کہا کہ سالار جمہوریت تجربہ کار اورہمارے لئے ہسٹری کی حیثیت رکھتے ہیں وہ کشمیر کی پہچان اور مسلم کانفرنس کی جان ہیں، سیاست میں کبھی کبھار مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جاتے ہیں، ہم قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم کانفرنس کی جیت اور کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے اور کامیابی حاصل کرکے اپنے اپنے حلقوں سے سیٹیں جیت کر تحفہ میں پیش کی جائیں گی، مسلم کانفرنس ہی ریاست تشخص کی ضامن جماعت ہے اور ریاستی تشخص کو کسی صورت مجروع نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ 2021 کے الیکشن میں مسلم کانفرنس دو تہائی اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی اور مخالف قوتوں کو سوائے شرمندگی اور پچھتاوے کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ میں ایک بے اختیار وزیر تھا، وزارت جانے پر جشن منا رہے ہیں، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا بیان آگیا نوشہرہ (پی این آئی) وزیردفاع پرویز خٹک
کے بھائی سابق صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک کا وزارت واپس لیے جانے پر جشن ، وزارت کو بے اختیار قرار دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر لیاقت خان خٹک نے کہا کہ میں ایک بے اختیار وزیر تھا، وزارت جانے پر جشن منا رہے ہیں ، وزارت آنے جانے والی چیز ہے، وزارت جانے کا کوئی دکھ نہیں ، نہ ہی مجھے فرق پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نوشہرہ میں پارٹی سے خفا تھے، اس لیے انہوں نے اپنی مرضی سے جس کی حمایت کرنی تھی کی اور اسے ووٹ دیا۔ ایسی بے اختیار وزارت سے بہتر ہے وزارت نہ ہو ۔ میرے کارکنان اس بات پر جشن منا رہے ہیں ۔ واضح رہے صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو ن لیگی امیدوار کی حمایت کے الزام میں وزارت سے فارغ کردیا گیا ہے، لیاقت خٹک وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔واضح رہے کہ حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو بڑا اپ سیٹ ہوا جہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیا ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر فتح حاصل کی ، جب کہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں، اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری
سے شکست دے دی ۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی سے اختلافات کو نوشہرہ میں شکست کی وجہ قرار دیا ، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کے بھائی سے اختلافات نوشہرہ میں تحریک انصاف کی شکست کاسبب بنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نےاچھا کام کیا کہ خاندان کے فرد کوٹکٹ نہیں دیا ، پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، ہم مان لیتے ہیں نوشہرہ میں شفاف الیکشن ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں