مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021 میں حصہ لے گی، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021 میں حصہ لے گی اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے تحریک آزادی کو منطقی انجام کو پہچائے گی، ان خیالات

کااظہار انھوں نے حلقہ دو لچھراٹ سے امیدوار اسمبلی اور انسانی حقوق کے چیئرمین چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم اور کشمیریوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے، مسلم کانفرنس کیخلاف ہمیشہ سازشوں کا جال بچھایا گیا، مگر مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنوں نے اس کا ڈٹ کامقابلہ کیا، سردار سکندر حیات خان کا سپر یم ہیڈ بننا ریاستی عوام اور مسلم کانفرنس کے لئے نیک شگون ہے، سالار جمہوریت ایک بزرگ رہنماء ہیں اور ہمیں ان کے تجربات سے مستفید ہونا چاہیے، سیاست میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، مگر تحریک آزادی کی اصل وارث جماعت مسلم کانفرنس ہے، مسلم کانفرنس میں ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی گئی اور دی جاتی ہے، سردار سکندر حیات خان کے سپر یم ہیڈ بننے سے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے الیکشن پر گہر اثرات مرتب کرے گی، مسلم کانفرنس ریاستی عوام کا گھر ہے جس کو جب دل کرے اپنے گھر میں آ سکتا ہے ہم اسے دل کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے، سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس بھرپور کامیابی حاصل کریگی، مسلم کانفرنس کیخلاف سازشی عناصر ہمیشہ شرمندہ ہوئے اور آج بھی شرمندہ ہیں، مسلم کانفرنس کی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کوان کا بنیادی حق دیا، آمدہ الیکشن میں کانفرنس

کارکن تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جماعت کی جیت کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں، مسلم کانفرنس میں جو لوگ شامل ہورہے ہیں ان کو جماعت میں جائز مقام دیا جائے گا مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی کوشش ہر دورمیں کی جاتی رہی ہے اس سلسلہ کی پہلی کوشش میں شیخ عبداللہ کی طرف سے مسلم کانفرنس کو نیشنل کانفرنس میں بدلنا تھا، اب بھی یہ کوششیں جاری ہیں، مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے اور نظریاتی اور عوام کی ترجمان جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں مگر نظریاتی کارکن ثابت قدم رہ کر اپنے نظریات کا دفاع کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستانی سنگینیوں تلے اس وقت بھی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں، مجاہد اول نے اس نعرہ کو آئین کا حصہ بنایااور یہ وہی سبق ہے جو اس نظریاتی اور تاریخی جماعت نے پڑھا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں مسلم لیگ بنائیں گے لیکن ریاست جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کی مسلم لیگ ہوگی، اس موقع پر چوہدری آصف یعقوب نے کہا کہ حلقہ دو لچھراٹ میں مسلم کانفرنس مضبوط اور مستحکم ہے، حلقہ لچھراٹ میں موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں نے عوام کا جو استحصال کیا اس کی مثال نہیں ملتی، 2021 کے الیکشن میں حلقہ دو سے مسلم کانفرنس واضح برتری حاصل کرے گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close