مسلم کانفرنس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری

مظفرآباد /برنالہ(پی این آئی) مسلم کانفرنس میں ميں سالار جمہوریت کی شمولیت کے بعد شمولیت کا سلسلہ جاری، حلقہ برنالہ میں مسلم کانفرنس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری یونین کونسل وٹالہ سابق چیئرمین مرزا سخی جرال مرحوم مغفور کے صاحبزادگان سمیت سینکڑوں افراد نے السخی میرج ھال کوٹ جیمل میں پروقار تقریب

میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سابق وزیر حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔جو بلاشبہ یونین کونسل وٹالہ میں بڑی کامیابی ھے۔اس موقع پر ملوٹ یونین کونسل کھوڑی یونین کونسل پنگالی سے بھی متعدد افراد نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ مسلم کانفرنس حلقہ برنالہ سمیت ریاست بھر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں سے کامیابی حاصل کرے گی آنے والا دور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کا ھے مجاھد اول رئیس الاحرار کے مشن کی تکمیل کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل اور تحریک آزادی کشمیر کے ثمرآور ھونے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے انشاء اللہ مسلم کانفرنسی کارکنان مرکزی لیول پر اور حلقہ کے اندر مسلم کانفرنس کی کامیابیوں کو جلد دیکھیں گے مسلم کانفرنس کھویا ھوا مقام حاصل کریگی ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم کانفرنس ھی ریاست کے لوگوں کی آواز اور امیدوں کا محور مرکز ہے۔اج لوگ اور بڑی بڑی قد آور شخصیات اقتدار کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر رھی ھیں۔صدر مسلم

کانفرنس نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی اور سرپرستی قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بات میرے لئے قابل فخر ھے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کاروان شفیق جرال ایک جسم کی مانند ھے ھمارے کارکن ووٹر سپوٹرکے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔انشا اللہ آ نے والے دنوں میں ریاست کے اندر اور حلقہ کے اندر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا لا متناہی سلسلہ شروع ھونے والا ھے۔مسلم کانفرنس نے ریاست کی تعمیر وترقی اور مہاجرین افتخار آ باد چھمب کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں آباد کاری ھوئی اور مہاجرین کے مالکانہ حقوق کا سہرا بھی مسلم کانفرنس کے سر ھے۔سڑکیں سکول کالج گرڈ اسٹیشن پل سب جج کی عدالت سب مسلم کانفرنس کی مرھون منت ھیں۔مقررین میں راجہ محمد یوسف خان ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میجر ریٹائرڈ راجہ طفیل خان ملک زاھد حسین اعوان میجر ریٹائرڈ فاضل جرال سابق ممبر ضلع کونسل ڈاکٹر محمد عرفان سیالوی چیئرمین پروفیشنل ونگ مرزا اسلم جرال سابق چیئرمین زکات مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ ٹھیکیدار اسحاق بیگ کیپٹن (ر)شبیر حسین سید نثار حیسن شاہ افتحار سابق چیئرمین مرزا محمد صادق جرال مرزا بشارت جرال مرزا محمد زبیر جرال جاوید صادق ایڈووکیٹ مرزا اعجاز جرال ملک شبیر صدر پتنی مظہر

جرال راجہ افضل شاھد ودیگر قائدین شامل تھے۔تقریب کے میزبان غلام حسین جرال اور برادران کی جانب سے کھانا تقسیم کیا گیا۔انھوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں اور پنڈال میں تشریف لانے والے دوست احباب اور قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔رضا برادران اور سابق کونسلر حاجی زمان کھوکھر کے صاحبزادگان کو مرکزی الیکشن آفس سے ریلی کی صورت میں السخی میرج ھال کوٹ لایا گیا جس کا اھتمام مسلم کانفرنس یوتھ ونگ نے کیا تھا۔یوتھ ونگ کے عہدے داران اور کارکنان نے احتشام نواز جرال عثمان خالد جرال عقیل الرحمن جرال کی قیادت میں قائدین مسلم کانفرنس اور جماعت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس تحصیل برنالہ مرزا محمد ارفاق جرال نے ادا کئے۔جبکہ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت ڈاکٹر محمد عرفان سیالوی چیئرمین پروفیشنل ونگ نے حاصل کی۔تقریب کے آ غاز میں مرزا شبیر جرال سرپرست اعلیٰ کشمیر پریس کلب چیف ایڈیٹر وٹالہ ٹائمز کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور قائدین مسلم کانفرنس کی طرف سے دلی افسوس کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close