موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ا نسانی حقوق ونگ کے چیئرمین اور امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ملازمین اپنے حق کے لئے سڑکوں پر ہیں موجودہ حکومت ملازمین کی

ہڑتالوں کا سنجیدگی سے حل نہیں نکال رہی جس کی وجہ سے تمام کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ حکومت صرف ہوائی اعلانات تک محدود ہے۔ ٹیکنیکل ملازمین انجینئرز سٹاف کی ہڑتال 20روز سے جاری ہے مگر حکومت کو ٹس سے مس نہیں حکومت ملازمین کے مسائل فوری طورپر پورے کرے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے وزراء سالار جمہوریت کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے دوران نیازپورہ، بٹلیاں، گھن چھتر، پنجکوٹ اور دیگر مقامات پر عوامی رابطہ مہم کے دوروان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کرپٹ وزراء اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ جب تک سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان مسلم لیگ ن میں تھے اس وقت تک یہ وزیر ان کے جوتے سیدھے کرتے تھے آج ان کے خلاف اپنی گندی زبان استعمال کررہے ہیں جس کی مسلم کانفرنس بھرپور مذمت کرتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close