لاہور، ڈسکہ (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی ہرفورم پر حمایت جاری رکھیں گے اور پنجاب میں مقیم
کشمیری مہاجرین کے مسائل حل کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھی جائے گی اس موقع پر ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پنجاب میں مقیم کشمیری مہاجرین کو درپیش مسائل کے بارے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کوآگاہ کیا۔ جس پرچوہدری محمد سرور نے کشمیر مہاجرین کے مسائل کے فوری حل کا یقین دلایا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کے سینٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور منظوری کے موقع پرلاہور الیکشن کمشن میں سیف اللہ نیازی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب واثق قیوم عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ڈسکہ روانہ ہوگئے جہاں پر ڈسکہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک انصاف کے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 علی اسجد ملہی کی انتخابی مہم کے آخری جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جلسہ گاہ آمد
پر وہاں موجود عوام بالخصوص کشمیری مہاجرین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس وقت الیکشن میں ایک طرف وزیراعظم عمران خان کا عوام دوست کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان اور ملکی بقا و سلامتی کا بیانیہ ہے اور دوسری طرف نواز شریف کا کشمیر دشمن اور ملک سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف بیانیہ ہے آپ نے تحریک انصاف کو ووٹ دے کر وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ کو کامیاب کروانا ہے خاص کر یہاں آباد کشمیر کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ 19 فروری کو بلے پر مہر لگا کر علی اسجد ملہی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں