سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی اور سپریم ہیڈ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

مظفرآباد (پی این آئی) سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی اور سپریم ہیڈ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکبادوں کاسلسلہ جاری۔ آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے سالار جمہوریت کی مسلم کانفرنس میں واپسی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی۔گزشتہ روز مسلم

کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کے چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ کی رہائش گاہ پر خواتین نے سالار جمہوریت کی دوبارہ مسلم کانفرنس میں واپسی پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔تقریب میں مسلم کانفرنس شعبہ خواتین و نگ کی چیئرپرسن افشاں سعید چوہدری، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ بشریٰ تبسم راجہ ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خواتین رہنماؤں کاکہناتھا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی اور سپریم ہیڈ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔اور ان کے اس فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔سالار جمہوریت سردار سکند ر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی کاکریڈیٹ چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کی اور آج مسلم کانفرنس میں قدر آور شخصیات شامل ہورہی ہیں۔سالار جمہوریت سردار سکندرحیات خان نے مسلم کانفرنس کی کمان سنبھال کر کشمیری عوام کے اندر ایک نئی امید پیدا کردی ہے۔ان کا مسلم کانفرنس میں شمولیت سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی۔ان کامزید کہناتھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم کانفرنس سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان،قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال

ایڈووکیٹ کی قیاد ت میں پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین آمدہ انتخابات کی تیاریاں کریں اور تنظیم سازی کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کریں۔ ان کاکہناتھا کہ خواتین کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتی ہیں۔مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور استحکامت میں خواتین رہنماؤں کا بڑا کردارہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنسی خواتین رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم تیز کریں اور آمدہ الیکشن کی تیاریاں شرو ع کردیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close